محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں کامیابی کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو چیتے سے تشبیہ دیدی۔
سماجی میڈیاپر جاری اپنے پیغام راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر ہدف کا زبردست تعاقب کیا۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بات جب ہدف کے تعاقب کی آتی ہے تو یوں لگتا ہے کہ ویرات کوہلی چیتا بن جاتے ہیں، بہت خوب، اُمید کرتا ہوں کہ نوجوان کھلاڑی بھی ویرات کوہلی کے اس نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے۔
جنوبی افریقا کے خلاف ڈربن میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ون ڈے میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دی۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 112رنز کی اننگز کھیل کر جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔