شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

کاشفی

محفلین
مہرباں ہو کے بُلا لو مجھے چاہو جس وقت
میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آبھی نہ سکوں

(مرزا غالب رحمتہ اللہ علیہ)
 

کاشفی

محفلین
ہوئے دردِ دل کا باعث تو نظارہ بھی دکھانا
جو دیا ہے درد تم نے، تمہیں مجھے دوا دو

(جگت موہن لال رواںؔ)
 

کاشفی

محفلین
کراچی کے لیئے۔۔
دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت
میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی

(لعل چند فلک)
 

طارق شاہ

محفلین

فرازِ دار مُقدّر بنے، کہ زہر کا جام
دیارِ شوق میں اب ہچکچاہٹیں کیسی

مُرتضٰی برلاس
 
آخری تدوین:
Top