شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

طارق شاہ

محفلین

ہَمَیں بھی دُکھ تو بہت ہے، مگر یہ جُھوٹ نہیں
بُھلا نہ دیتے اُسے ہم، تو مر گئے ہوتے

اُمِیدؔ فاضلی
 

طارق شاہ

محفلین

سَوالوں میں تم ہو، جَوابوں میں تم ہو
کُھلی آنکھ میں تم تو خوابوں میں تم ہو
شفیق خلشؔ
 
آخری تدوین:
اُداسیوں کا یہ موسم بدل بھی سکتا تھا
وہ چاہتا ، تو مِرے ساتھ چل بھی سکتا تھا

وہ شخص! تُو نے جسے چھوڑنے میں جلدی کی
تِرے مزاج کے سانچے میں ڈھل بھی سکتا تھا

وہ جلدباز! خفا ہو کے چل دِیا، ورنہ
تنازعات کا کچھ حل نکل بھی سکتا تھا

اَنا نے ہاتھ اُٹھانے نہیں دِیا ، ورنہ
مِری دُعا سے، وہ پتّھر پگھل بھی سکتا تھا

تمام عُمرتِر ا منتظر رہا مُحسن
یہ اور بات کہ ، رستہ بدل بھی سکتا تھا

مُحسؔن نقوی

یہ غزل میرے دوست ندیم رومی کی ہے جو غلطی سے محسن نقوی کے نام سے شئیر ہو رہی ہے
 
Top