شعر براے اصلاح

فاتح

لائبریرین
اجی کہاں ڈاکٹر صاحب۔ یہاں مزاج و شوق و ذوق اور پیشے میں عام طور ویسا ہی فرق ہوتا ہے جیسا کسی بچھڑی ہوئی اولین محبوبہ اور سر منڈھی ہوئی بیوی میں ہوتا ہے۔ معدودے چند خوش قسمت ہوتے ہونگے جن کو اس مثال میں موجود دونوں باتوں میں وصل نصیب ہوتا ہے، میں کم از کم ان میں سے نہیں ہوں! :)
ہے مشق سخن جاری چکی کی مشقت بھی
اک طرفہ تماشا ہے حسرتؔ کی طبیعت بھی
 
اچھا کوئی بھائی رہنمائی کر سکتا ہے کہ اپنی شاعری کو انٹرنیٹ سے کیسے وابستہ کیا جا سکتا ہے؟؟؟؟
وابستہ کرنے سے مراد اگر شائع کرنا ہے تو اس کے لیے اس فورم پر بھی زمرہ موجود ہے۔
آپ کی پابندِ بحور شاعری اور آپ کی بحور سے آزاد شاعری کے نام سے۔
باقی فیس بک پر اپنی پروفائل سے یا پیج بنا کر بھی اپنی شاعری پوسٹ کر سکتے ہیں
اپنا بلاگ بنا کر اس پر بھی شاعری پوسٹ کر سکتے ہیں
 

فرقان احمد

محفلین
لیکن اس کا طریقہ کار کیا ہے؟؟؟
تابش بھائی آپ کو نہایت مناسب جواب دے چکے؛ ان کے اوپری مراسلے میں دیے ہوئے روابط پر کلک کر کے نئی لڑیاں شروع کیجیے۔ اپنی شاعری کو باقاعدگی سے پوسٹ کرتے رہیں۔ اگر آپ کو اصلاح کی ضرورت ہے تو 'اصلاحِ سخن' کے زمرے میں اپنا کلام پوسٹ کیجیے۔
 
Top