ششم، ہفتم ، ہشتم اُردو زباندانی کی کتابوں کی ضرورت ہے۔

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گجرات اسٹیٹ ٹیکسٹ بک بورڈکے زیرِ اہتمام چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کے لیے نئی درسی کتابوں کی تصنیف و تالیف اور تدوین کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ اِس سال سے گجرات میں سیمسٹر سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔ پہلے سیمسٹر کی اُردو زباندانی کی کتابیں تیار ہو چکی ہیں۔ دوسرے سیمسٹر کی کتابوں کے اسباق کے انتخاب کے لیے جو نصابی کمیٹی مقرر کی گئی ہے اس میں اس ناچیز کا بھی انتخاب ہوا ہے۔ اگر کوئی صاحب چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کی اردو کی کتابوں کی سافٹ یا ہارڈ کاپی دستیاب کروا سکتے ہوں تو ہم ممنون ہوں گے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
محترم میں تو اپنے ملک سے بھی باہر ہوں۔ تاہم وہ احباب جو انڈیا سے تعلق رکھتے ہیں، ان سے توقع ہے کہ وہ اس بارے کچھ مدد کر سکیں گے
 
انتہا

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گجرات اسٹیٹ ٹیکسٹ بک بورڈکے زیرِ اہتمام چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کے لیے نئی درسی کتابوں کی تصنیف و تالیف اور تدوین کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ اِس سال سے گجرات میں سیمسٹر سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔ پہلے سیمسٹر کی اُردو زباندانی کی کتابیں تیار ہو چکی ہیں۔ دوسرے سیمسٹر کی کتابوں کے اسباق کے انتخاب کے لیے جو نصابی کمیٹی مقرر کی گئی ہے اس میں اس ناچیز کا بھی انتخاب ہوا ہے۔ اگر کوئی صاحب چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کی اردو کی کتابوں کی سافٹ یا ہارڈ کاپی دستیاب کروا سکتے ہوں تو ہم ممنون ہوں گے۔

http://ncert.nic.in/ncerts/textbook/textbook.htm
http://ncertbooks.prashanthellina.com/
یہاں سے ncertکی کتابیں ڈاؤنلوڈ کی جاسکتی ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
میرے خیال میں پاکستان کی کچھ نصابی کتابوں کے حصول کے لئے فارقلیط نے یہ مراسلہ پوسٹ کیا ہو گا۔ این سی آر ٹی کی کتب تو ان کے پاس ہوں گی ہی، یا آسانی سے دستیاب ہو سکیں گی۔ پاکستانی ارکان سے مدد کی درخواست ہے۔
 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم! الف عین صاحب! بجا فرمایاآپ نے۔ نہ صرف این۔سی۔ای۔آر۔ٹی۔ بلکہ انڈیا کے سبھی صوبوں کے ٹیکسٹ بک بورڈز کی کتابیں یہاں دستیاب ہیں۔ ہمیں پاکستان کی کچھ نصابی کتابیں درکار ہیں۔بالخصوص پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، لاہور کی مطبوعات اگر مل جاتیں تو ہم اپنی درسی کتابوں کو مزید بہتر بنا سکتے۔
 
حسیب

وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابیں کاپی رائٹ سے آزاد نہیں ہیں
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کاپی رائٹ کا تو سوال ہی کہاں ہے؟ ہم تو صوبائی حکومت کے لیے انتخاب کریں گے۔ ہمارے ٹیکسٹ بک بورڈ میں کتابوں کے حقوق جن کے حق میں محفوظ ہوتے ہیں انہیں رایلٹی ادا کرنے اور ان کی منظوری حاصل کرنے کا باقاعدہ نظام موجود ہے۔آپ اس کی فکر نہ کریں۔ اگر کتابیں دستیاب کروا سکتے ہیں تو رہنمائی فرمائیں۔
 
وعلیکم السلام
اس بار صوبہ پنجاب کا سارا نصاب پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ والوں کا نہیں ہے۔ بلکہ باقاعدہ مختلف پبلشرز کی کتابوں کے درمیان مقابلے کے بعد نصاب بنایا گیا۔ اس وقت صوبہ پنجاب میں جو نصاب ہے
چھٹی کی اردو کی کتاب کے پبلشر چودھری غلام رسول اینڈ سنز ہیں
http://www.cgras.com/
ساتویں کی اردو کی کتاب کے پبلشر اردو بک سٹال ہیں
آٹھویں کی اردو کی کتاب کے پبلشر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ ہیں
http://ptb.gop.pk/

میں مارکیٹ سے خرید کر ہی آپ کو بھجوا سکتا ہوں اور کچھ نہیں کر سکتا
 
یہ تو بہت زبردست دھاگہ ہے ۔

میں پاکستان جا کر آپ کو تفصیل سے بتا سکتا ہوں بلکہ اس بارے میں ہم پیش رفت اور گفتگو کو جاری رکھ سکیں گے۔
 
میں اس دھاگہ پر کیسے پہنچا اس کی کہانی بھی سن لیجیے ۔

ساتویں کو کیا کہتے ہیں اس کے لیے میں نے ششم ، ہفتم ، ہشتم لکھ کر ٹائپ کیا کہ اگر یہ ترتیب صحیح ہوئی تو لنک مل جائے گا اور یوں اس دھاگہ پر پہنچ گیا اور کیا کام کے دھاگے پر پہنچا ہوں۔ :)
 
Top