شریر بیوی- صفحہ 21

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
Shararti_Bivi%20-%200021.gif
 

نایاب

لائبریرین
(38)
خیال کیا کہ کمرہ میں کوئی ہو گا۔ کمرے کے دروازے پر ہی پہنچی تھی کہ بیگم صاحبہ بس کیا بتاؤں کیا دیکھا ۔
" اری کمبخت آخر کیا دیکھا ۔؟"
" کمرے میں کوئی عورت کھڑی تھی ۔ بس میں الٹے پاؤں ہی تو بھاگی ۔"
" جھوٹی ، کمبخت دیوانی ہے ، عورت بھلا کہاں سے آئی ؟"
" اگر یقین نہ آئے تو کسی اور کو بھجوا کر دکھا لیجیئے ۔"
بیوی نے فورا دوسری کو بھیجا ۔ وہ بھی اسی طرح دوڑی آئی اور تصدیق صورت شکل یا کپڑے کے بارے میں کچھ تفصیل ہماری بیوی کو معلوم نہ ہو سکی ۔ کیونکہ دونوں عورتیں فورا ہی ایک جھلک دکھا کر بھاگ آئی تھیں ۔
ادھر ہم ایسے باتوں میں مشغول تھے کہ کچھ خبر ہی نہ تھی ۔ دوسری عورت جو پھر اسی طرح جھانک کر چلی گئی تھی ۔ تو ہم نے ملازم کو آواز دی کہ پان لاؤ ۔
ملازم پان لینے چلا کہ ملازمہ نے راستہ ہی میں اس کو پکڑا کہ چلو بیگم صاحبہ بلاتی ہیں ۔ غریب ملازم قسمیں کھا رہا تھا کہ بیگم صاحبہ کوئی عورت نہیں ہے ۔ مگر بیگم صاحبہ کو کیسے یقین آتا جب کہ دو عینی شہادتیں موجود ہوں ۔ قصہ مختصر ہماری طلبی ہوئی ۔
ہم سردار صاحب سے اجازت لے کر گئے تو بیوی کو علیحدہ ٹہلتے ہوئے پایا ۔ ہم نے حسب عادت کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ دوست کیا ہے ؟۔
بجائے اس کے کہ کوئی جواب ملتا وہ رک گئی ۔ ہم نے دیکھا تو چہرہ
(39)
مغموم اور ملول تھا قبل اس کے کہ ہم کچھ کہیں ، ہمارا ہاتھ پکڑ کر کہا ۔ " میں نے تمہاری کیا خطا کی ہے ، مجھ سے کیوں خفا ہو گئے ؟ " یہ کہہ کر ہمارے سینہ پر سر رکھ کر سسکیاں لینے لگی ۔ ہم اس کے لئے قطعی تیار نہ تھے ۔ گھبرا کر ہم نے کلیجہ سے لگا کر کہا ۔ " خدا کے واسطے کچھ کہو تو "
اس نے آنسو پوچھتے ہوئے کہا " یہ باہر کمرہ میں عورت کون بیٹھی تھی ؟
ہمیں ہنسی آئی اور متعجب ہو کر کہا " تم کیا بک رہی ہو "
" میں بک نہیں رہی ہوں بلکہ صحیح کہہ رہی ہوں " بیوی نے زور دے کر کہا ۔
" معلوم ہوتا ہے کہ تمہارا دماغ صحیح کام نہیں کر رہا ہے ۔"
" میرا دماغ صحیح کام کر رہا ہے "
ہماری عقل چرخ تھی ۔ مگر ہم نے مسکرا کر کہا ۔ " بالفرض اگر بیٹھی بھی ہے تو تمہاری بلا سے "
اس کے جواب میں اس نے مجھے غور سے دیکھا ۔ پھر کچھ تیزی سے بولی ۔
" بخدا کوئی ہرج نہیں جس سے تم خوش اس میں میں خوش اور میرا خدا خوش ۔ جاؤ شوق سے رات بھر باہر رہو ۔ مگر میرے دل پر چوٹ جو لگی تو اس بات پر کہ آخر بہانہ کرنے سے کیا فائدہ پیشتر ہی کہہ دیتے کہ ایک دوست معہ رنڈی کے آئیں گے اور میں رات بھر باہر رہوں گا ۔" یہ الفاظ
 
Top