تعارف شب کے جاگے ہوئے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کوئی کوشش کر بھی لے تو آپ کے لیول کو نہیں پہنچ پائے گا! :D
لگتا ہے کہ محفل کے پار آپ کو ہماری تازہ ترین چوٹ پر بندھی پٹی نظر آ گئی۔ لیکن فکر مت کیجئےصرف پٹی ہے۔ ٹانکے لگانے کی نوبت نہیں آئی کہ زخم زیادہ گہرا نہ تھا۔ الحمد للہ۔ چند دن کی بات ہے۔ پٹی اترتے ہی پھر سربپر کفن باندھ لیں گے کہ باقی کام بھی تو نمٹانے ہیں درختوں کی کاٹ چھانٹ کے۔
 
ہم نے آپ کا شہد کی مکھیوں والا ایڈوینچر کہیں پڑھا تھا تفصیل سے اور مزے کی بات بتاؤں؟ آپ ہماری غیر حاضری میں محفل میں آئی ہیں تو بعد میں کچھ محفلین نے ہم سے کہا کہ ہمیں لگا آپ نئی آئی ڈی سے آئی ہیں۔ سو کچھ تو کامن ہو گا مزاج میں! :D
 
اللہ تعالی آپ کو شفائے کاملہ عطا فرمائیں اور مزید تکالیف سے بچا کر اپنی امان میں رکھیں۔ آمین!
یہ ہمارا پہلا ڈائریکٹ انٹریکشن ہے، امید ہے مزید تعارف رہے گا اور آپ بھی ہمارے حلقہ احباب میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گی۔ :redheart:
 
تو وہ ہستی آپ ہیں جنھوں نے ہم جیسی معصوم محفلین کو مشکوک بنا ڈالا اور ہم قسمیں دیتے تھک گئے کہ ہم تو نئے آئے ہیں ۔
وہ ایڈونچر ہر گز نہیں تھا، زبردست حادثہ تھا بہنا۔ ان دنوں میں جو پیغامات ہمارے نام آئے ، جو کارڈز ملے، دل چاہتا ہے کہ پھر سے وہ حادثہ ہو اوع سب یادیں تازہ ہوں اور ان کی اوپر کی سانس اوپر اور نیچے کی نیچے رکی رہے ہمارے ہوش میں آنے تک۔
مگر شہد کی مکھیاں شاید اپنی ہمجولیوں کے انجام سے ڈری، ہم سے فاصلے پر ہی رہتی ہیں اب۔
 
پرمزاح و غم ناک دونوں شد!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ تعالی آپ کو شفائے کاملہ عطا فرمائیں اور مزید تکالیف سے بچا کر اپنی امان میں رکھیں۔ آمین!
یہ ہمارا پہلا ڈائریکٹ انٹریکشن ہے، امید ہے مزید تعارف رہے گا اور آپ بھی ہمارے حلقہ احباب میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گی۔ :redheart:
امید ہم نے بھی کچھ ایسی ہی باندھ لی ہے ۔ اللہ پاک خیر کا معاملہ فرمائیں اور ہمیں آپ کے حلقہ ء احباب میں اچھا اضافہ بننے کی توفیق عطا فرمائیں آمین
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم بھی تو اصطلاحی نہیں، بلکہ "اصلاحی" سر پہ چوٹ کی بات کر رہے ہیں۔
کیا اصلاح ہو جاتی ہے سر پر چوٹ کھانے سے۔۔۔
ایسا ہے تو اس نے یہ کیوں کہا تھا
کوئی پتھر سے نہ مارے میرے دیوانے کو
کیا معلوم کہ اصلاح ہو جاتی اور دیوانہ ، دیوانہ نہ رہتا، فرزانہ ہو جاتا۔
 
یاز

محفلین

واہ واہ۔
آپ تو واقعی چیلنج دیتی دکھائی دیتی ہیں۔
😂
 
یاز

محفلین
تو پڑھ بسم اللہ، اتر آئیے میدان میں۔ اورصنف کرخت کے جھنڈے گاڑ دیجئے صنف نازک کے مقابلے میں سر کی چوٹوں کے میدان میں۔
تو عرض کیا ہے
بقول شاعر
سر کی چوٹ باہر سے کہیں معلوم ہوتی ہے
سر کی چوٹ باہر سے نہیں معلوم ہوتی ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تو عرض کیا ہے
بقول شاعر
سر کی چوٹ باہر سے کہیں معلوم ہوتی ہے
سر کی چوٹ باہر سے نہیں معلوم ہوتی ہے
یہ کس شاعر نے کہا ہے بھلا
شاعروں کو سر کی نہیں بلکہ دل کی چوٹوں کا حساب معلوم ہوتا ہے مع جگر کی چوٹوں کے۔
 
Top