شبِ فراق ہی کو حرزِ جاں لکھا ہوا ہے

شاہد شاہنواز

لائبریرین
یوں بھی کہتے ہیں
کتنی راتوں کا لہو پی کے جواں ہوتی ہے
اور یہ بھی کہ
خشک سیروں تنِ شاعر کا لہو ہوتا ہے
تب نظر آتی ہے اک مصرع تر کی صورت
میرا معاملہ اس سے یکسر متضاد ہے
ایک قطرۂ خوں جلائے بغیر اگر گھنٹے بھر میں پانچ غزلیات کہی جائیں تو پھر معیار قائم رکھنا تو مشکل ہے نا!
بہت سے خون کے قطرے جلانے سے مراد خون کی بوتلیں عنایت کرنا نہیں ہے۔ آپ گھنٹے میں پانچ غزلیں کہیں یا سال میں صرف ایک۔ آپ کو اپنا سارا کلام عزیز ہوگا۔ اگر ایسا ہی خیال ہے تو پھر اس کے نتیجے کے طور پر یہ سمجھا جائے گا کہ گھنٹے بھر میں پانچ غزلیں کہنے والے سب ہی شاعر بے کار شاعری کرتے ہیں۔ لیکن یہ وہ بات ہے جسے ثابت نہیں کیا جاسکتا۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
اب کہو شاہنواز صاحب۔ :)
ہم کیا کہیں، انہوں نے خود کہہ دیا۔
سافٹ وئیر جی یہ تو کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں
۔۔۔۔ جو شخص اپنا کیس خود لڑے، اسے کسی وکیل کی ضرورت نہیں ہوتی۔
برسبیل تذکرہ ۔۔۔ ہمیں بھی معلوم ہونا چاہئے کہ مارکیٹ میں ایسا کون سا سافٹ وئیر ہے جو ہمیں معلوم نہیں؟؟
 

شکیب

محفلین
گھنٹے بھر میں پانچ غزلیں آمد پر منحصر ہیں۔ لیکن دوسرے تناظر میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ غزل لکھنے کے لیے
چند قافیے ایک کاغز پر لکھ دیں
خیالات وہ خود بخود سجھا دیں گے
وزن اور ردیف بندش کا طریقہ سجھا دیں گے
وہی اگر سچ میں شاعری لکھی جائے تو اس سے مشکل کوئی دوسری صنف نہیں۔۔۔۔ کیونکہ شاعر کو اپنی بات ”اپنے لہجے“ میں کہنی ہوتی ہے۔
 

عباد اللہ

محفلین
لا حول ولا قوۃ۔ یہاں شاعری کے AI سافٹ ویئر کی بات ہورہی تھی جو گھنٹہ بھر میں پانچ غزلیں لکھتا ہے۔
وہ سافٹ وئیر تو دماغ میں ہی فیڈ ہوتا ہے اور موزونی طبع کہلاتا ہے 5 غزلیں کہنے میں معاونت بہر کیف یہی عروض سافٹ وئیر کرتا ہے
 

فرقان احمد

محفلین
عباد! سچ مچ بہت اچھی غزل ہے۔ بہت لطف آیا پڑھ کر۔ ایک گزارش کرنا چاہوں گا ۔۔۔ اپنی تخلیقات کو پورا احترام دیں اور رب کریم کے شکر گزار ہوں کہ جس نے آپ کو یہ زبردست صلاحیت بخشی ہے۔ سلامت رہیں۔
 

شکیب

محفلین
وہ سافٹ وئیر تو دماغ میں ہی فیڈ ہوتا ہے اور موزونی طبع کہلاتا ہے 5 غزلیں کہنے میں معاونت بہر کیف یہی عروض سافٹ وئیر کرتا ہے
چلیں ٹھیک ہے۔ مخلصانہ مشورہ یہ ہے کہ بہر حال، یوں غزلوں کو بے کار نہ کیجیے اور تھوڑی محنت کرکے چمکا لیجیے۔
آداب
 

شکیب

محفلین
عباد! سچ مچ بہت اچھی غزل ہے۔ بہت لطف آیا پڑھ کر۔ ایک گزارش کرنا چاہوں گا ۔۔۔ اپنی تخلیقات کو پورا احترام دیں اور رب کریم کے شکر گزار ہوں کہ جس نے آپ کو یہ زبردست صلاحیت بخشی ہے۔ سلامت رہیں۔
کتنا خوب صورت اور حوصلہ افزا تبصرہ ہے۔ دیکھ لیں عباد صاحب۔
 

عباد اللہ

محفلین
Top