شاہ زیب قتل کیس : شاہ رخ اور سراج تالپور کو سزائے موت سنادی گئی

تانیہ

محفلین
ATC-deathsentence-SharukhJatoi-SirajTalpur_6-7-2013_104178_l.jpg

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کوعمرقید کی سزا سنائی ہے، چاروں ملزمان پرپانچ، پانچ لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیاہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن نے فیصلہ سنایا۔ملزمان فیصلے کے خلاف سات روز میں اپیل کرسکتے ہیں۔غلام مرتضیٰ لاشاری کو شاہ زیب کی بہن کو چھڑنے کے الزام میں مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی۔وکیل دفاع کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے۔فیصلہ سننے کے بعد شاہ رخ جتوئی کے بھائی نے عدالت میں چیخ و پکار شروع کردی۔ آج ملزمان کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ گذشتہ سماعت پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن نے شاہ زیب قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی جانب سے دائر کردہ عمر کے تعین کی درخواست کو میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر مسترد کرتے ہوئے مقدمہ کا فیصلہ آج تک کیلئے محفوظ کرلیا تھا۔ملزم شاہ رخ جتوئی نے اپنے وکیل شوکت حیات کے توسط سے موقف اختیار کیا کہ اس کی عمر 18 سال سے کم ہے جبکہ میڈیکل رپورٹس دباؤ پر تیار کی گئی جس میں اسے بالغ قرار دیا گیا ہے، تاہم عدالت نے طرفین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر درخواست مسترد کردی تھی۔20 سالہ شاہ زیب کو گزشتہ سال دسمبر میں اس کی بہن کے ولیمے کی رات قتل کیا گیا تھا، واقعے میں شاہ رخ جتوئی، نواب سراج علی تالپور، ان کے بھائی نواب سجادعلی تالپور اور ملازم غلام مرتضیٰ لاشاری پرالزام عائد کرکے 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا تھا جبکہ تین ملزمان مفرور ہیں جنہیں اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔ انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت فیصلہ سات روز میں کیا جانا تھا لیکن مقدمے میں پیچیدگی کے باعث اس کی کارروائی 2 ماہ اور 20 دن میں مکمل کی گئی ہے۔

جیو ٹی وی
 

باباجی

محفلین
اللہ کرے اسی طرح اور جو مجرمان ہیں انہیں بھی سزا دی جائے
تاکہ شاہ رخ جیسے اور لڑکے عبرت پکڑیں
 

سید زبیر

محفلین
کاش ایسا انصاف ہر مقتول کے لواحقین کو مل سکتا ۔۔۔۔
یہاں تو سپریم کورٹ خلع کے مقدمے کا فیصلہ بائیس سال میں کرتی ہے
 

عسکری

معطل
اب عمل بھی کر دو تا کہ امیر باپ کے بے لگام بچوں کو پتہ چل جائے کہ ملک ان کے باپ کی جاگیر نہین اور جان کی قیمت برابر ہے چاہے گنگو تیلی کی ہو یا بلاول زرداری کی ۔
 

ملائکہ

محفلین
مجھے تو اس فیصلے کی امید ہی نہیں تھی۔۔۔ جب تک سزا نہیں ملے گی اس وقت تک معاملہ ختم نہیں ہوگا۔۔۔ مگر یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جو واقعی امید کی روشنی ثابت ہوگا۔۔۔۔۔
 

سید ذیشان

محفلین
انسداد دہشتگردی کی عدالت ایسے فیصلے کرتی رہتی ہے۔ بعد میں ملزمان باعزت بری ہو جاتے ہیں۔
 

عسکری

معطل
تو آپ کا مطلب ہے کہ خان صاحب جنگلی ہیں ؟؟؟
باتیں تو ایسی کرتے ہیں۔ کراچی مین سول وار ہو رہی ہے روز وہ لوگ 10-15 بندے مار رہے ہیں اب اس کا انصاف کیسے ہو گا ؟ آپ ہی بتا دیں؟ کراچی والے اپنی اولاد کو پہلے روکیں یہ سب کرنے پر ۔ یہ جو روز ٹارگٹ بغیر ٹارگٹ اندھا دھند قتل کر رہے ہیں ان کی فیملی گھر ماں باپ بہن بھائی بھی ان کے ساتھ ایک چھت تلے سوتے ہیں تب ان کو نیند ہوتی ہے کیا ؟
 

عسکری

معطل
135.gif


نہ قاتل گرفتار ہونگے نہ کسی کو سزاملے گی کیونکہ یہ غریب مہاجر مزدور تھے نہ کہ کسی ڈی ایس پی کے بیتے
تو کس نے کہا تھا ہمدردی رکھیں ایک متنازّہ اور تشدد میں ملوث جماعت کے ساتھ ؟ غریب مزدور تھے تو مزدوری کرتے اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتے اور کسی سیاسی مذہبی اور متنازعہ گروہ سے دور رہتے نا اب کسی نے ٹپکا دیا مخالفت میں جیسے ان کے ہمدردوں نے ان کا کچھ بگاڑا ہو گا ۔
 
Top