شاہ رخ خان - رحمٰن ملک -- تنازعہ در تنازعہ

حیدرآبادی

محفلین
نئی دہلی (پی۔ٹی۔آئی) ہندوستان نے آج شاہ رخ خان کو سیکوریٹی فراہم کرنے سے متعلق پاکستانی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے مطالبہ پر یہ کہتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا کہ اسلام آباد کو دوسروں کے بارے میں فکرمند ہونے کے بجائے اپنے شہریوں کی سلامتی کے بارے میں فکر کرنی چاہیے۔
The government as well as the political class on Tuesday slammed Pakistani interior minister Rehman Malik's demand that India provide security for actor Shah Rukh Khan, saying it was "uncalled for" and he should be more worried over security of its citizens.

اپنے سیکوریٹی تنازعہ پر خاموشی توڑتے ہوئے شاہ رخ خان نے بھی پاکستانی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے اور انہیں اور پڑوسی ملک کے لوگوں کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے سے مفاد کے لیے مذہبی نظریات کے ساتھ کھلواڑ مناسب عمل نہیں ہے۔ میں ان تمام لوگوں کو جو مشورے دے رہے ہیں ، یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں ہندوستان میں انتہائی محفوظ ہوں اور خوش ہوں۔ میرا خاندان اور دوست ایک چھوٹے ہندوستان کی طرح ہیں جہاں تمام مذاہب پیشے شامل ہیں اور سب رواداری اور مفاہمت کے ساتھ رہتے ہیں۔
Breaking his silence over the controversy on his security in India, Shahrukh Khan finally slammed Pakistan and its Interior Minister Rehman Malik. "Being an Indian" the Bollywood superstar seems to have sent a strong message to the neighbouring country and its people "who have misplaced religious ideologies for small gains".

جمعیت علمائے ہند کے سربراہ محمود مدنی نے کہا ہے کہ "پاکستان کی حمایت کے حصول کے بجائے ہم مر جانا بہتر سمجھیں گے۔ رحمٰن ملک کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ وہ ایک ایسے بڑ بولے شخص ہیں جن کے بیانات پل دو پل میں بدلتے رہتے ہیں"۔
Chief of Jamiat Ulema-I-Hind, Mahmood Madani said, "It is better to die than to live a life with the support of Pakistan." "What is Rehman Malik's problem? He is a loudmouth who flip flops on statements," added Madani whose group had opposed the creation of a separate Muslim state of Pakistan.
 

شیزان

لائبریرین
صرف اور صرف ایک مشورہ۔۔

رندِ خرابِ حال کو زاہد نہ چھیڑ تُو
تجھ کو پرائی کیا پڑی، اپنی نبیڑ تُو
 
Top