نصیر الدین نصیر شاہانِ جہاں کس لئے شرمائے ہوئے ہیں

یوسف سلطان نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 30, 2017

  1. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,628
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شاہانِ جہاں کس لئے شرمائے ہوئے ہیں
    کیا بزم میں طیبہ کے گدا آئے ہوئے ہیں؟

    ہنگامۂ محشر میں کہاں حَبس کا خدشہ
    گیسو شہِؐ کونین کے لہرائے ہوئے ہیں

    حاجت نہیں جُنبِش کی یہاں اے لبِ سائل!
    وہ یُوں بھی کرم حال پہ فرمائے ہوئے ہیں

    یہ شہرِ مدینہ ہے کہ ہے اک کشش آباد
    محسوس یہ ہوتا ہے کہ گھرآئے ہوئے ہیں

    ایثار و مساوات و مُؤاخات و تواضع
    یہ پُھول سبھی آپ کے مہکائے ہوئے ہیں

    کَل اپنی عنایت سے نہ رکھیں ہمیں محروم
    کچھ بھی ہیں٬مگر آپ کے کہلائے ہوئے ہیں

    یا شاہِؐ اُمم! ایک نظر اُن کی طرف بھی
    دامانِ تمنا کو جو پھیلائے ہوئے ہیں

    خورشیدِ جہانتاب ہو،یا ماہِ شب افروز
    دونوں ترے چہرے سے ضیا پائے ہوئے ہیں

    ملتی نہیں دل کو کسی پہلو بھی تسلی
    لمحات حضوری ہیں کہ تڑپائے ہوئے ہیں

    اِس وقت نہ چھیٹر اے کششِ لذتِ دنیا!
    اِس وقت مِرے دل کو وہ یاد آئے ہوئے ہیں

    سُلطانِ دوعالَم کی عطا اور یہ عاصی
    کچھ لوگ تواِس بات پہ چکرائے ہوئے ہیں

    حاوی ہے فلک کُلّیتًا جیسے زمیں پر
    اِس طرح مِرے ذہن پہ وہ چھائے ہوئے ہیں

    جنت کی فضائیں اُنہیں بہلا نہ سکیں گی
    جو آپ کی گلیوں کی ہَوا کھائے ہوئے ہیں

    بن جائے گی محشر میں نصؔیر اب تِری بگڑی
    سرکارؐ، شفاعت کے لئے آئے ہوئے ہیں

    پیر نصیر الدین نصیر رحمتہ اللہ علیہ​
     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. سین خے

    سین خے محفلین

    مراسلے:
    2,141
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہترین انتخاب۔ جزاک اللہ۔ شریک کرنے کا بے انتہا شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,628
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    انتخاب پسند کرنے پر شکریہ۔
     
  4. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,593
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    سبحان اللہ۔ بہت خوب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,628
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکریہ نظامی بھائی۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. عائشہ صدیقہ

    عائشہ صدیقہ محفلین

    مراسلے:
    620
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Twisted
    سبحان اللہ۔۔۔بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,628
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    پسند کرنے پرشکریہ ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. عینی مروت

    عینی مروت محفلین

    مراسلے:
    541
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    سبحان اللہ۔۔۔
    اللھم صل وسلم علی نبینا محمد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,628
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    جزاک اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بے شک
    سبحان اللہ
    انشاءاللہ آمین
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر