شاکرؔ شجاع آبادی کی حالتِ زار --- حکمرانوں کی بے حسی

سرائیکی خطے کے عظیم شاعر شاکرؔ شجاع آبادی اپنوں کی بےحسی اور وعدہ خلافیوں کا رونا روتے ہوئے رو پڑے.حکمرانوں نے وعدے تو بہت کیئے مگر زیادہ تر خالی اعلان ہی ہوتے رہے یا چھوٹی موٹی امداد اور علاج وقتی طور پر کراتے رہے۔ آجکل شاکرؔ شجاع آبادی صاحب بہت علیل ہیں ۔ شاکر شجاع آبادی کو Dystonia کا عارضہ لاحق ہے، جس میں جسم کے کچھ اعضاء کی حرکات و سکنات پر کنٹرول ختم ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹروں نے علاج کے لئے انہیں لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ نیورو سرجری میں ریفر کیا تھا۔ وہ تقریباً دو ہفتے سے اس ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ فی الحال ادویات کا سلسلہ چل رہا ہے، جس کے بعد آپریشن کا مرحلہ آئے گا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد بھی بہتری کا امکان 40 سے 50 فیصد ہے، اس کے علاوہ دماغ کے آپریشن سے صورتحال بگڑ بھی سکتی ہے۔

( میڈیکل بورڈ کیمطابق ان کا علاج امریکہ میں ہی ممکن ہے)
آپ تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اپنی اپنی حیثیت کےمطابق شاکرؔ شجاع آبادی صاحب کی مدد کریں ۔ یہ مدد رقم کی صورت میں، ان کے لیئے دعا کر کے ، ان کے بارے میں لکھ کر خاص کر الیکٹرونک میڈیا ، پرنٹ میڈیا والے اور شاعر ادیب وغیرہ کر سکتے ہیں !

شاکر شجاع آبادی کے بیٹے نوید شجاع آبادی کا اکاؤنٹ نمبر:
نوید شاکر
برانچ کوڈ: 0165
اکاؤنٹ نمبر: 01657900904503
بنک : ایچ ۔ بی ایل
برانچ : شجاع آباد
رابطہ نمبر:
03053560127 ۔ نوید شاکر شجاع آبادی
03056973651 ولید شاکر شجاع آبادی

(یہ خبر مشہور ادبی فیس بک پیج "پاک ٹی ہاؤس" سے لی گئی۔)
 
یہ افسوسناک سلسلہ یونہی چلتا رہے گا۔ ادب اور ادیب کی نا قدری ہمارے معاشرے کا جزو بن چکی ہے۔
ادیب کے فن کو سراہا جاتا ہے، مگر کوئی اس کی قدر نہیں کرتا۔
ہم احباب میں سے جو بھی کسی حد تک بھی مدد کر سکے، اسے کرنی چاہئے۔
 
Top