شاعر کا نام کیا ہے ؟

السلام علیکم
میں نے یہ اشعار کہیں سنے ہیں۔لیکن شاعر کا پتہ نہیں۔
کسی کو معلوم ہو تو بتلائیں۔۔


غصے سے اٹھ چلے ہو تم دامن کو جھاڑ کر
جاتے رہیں گے ہم بھی گریبان پھاڑ کر
دل وہ نگر نہیں کہ پھر آباد ہو سکے
پچھتاؤ گے سنو! یہ بستی اجاڑ کر


شکریہ
 
میر کا شعر ہے
غصے سے اُٹھ چلے ہو جو دامن کو جھاڑ کر
جاتے رہیں گے ہم بھی گریبان پھاڑ کر

دل وہ نگر نہیں کہ پھر آباد ہو سکے
بچھتاؤگے، سنو ہو، یہ بستی اُجاڑ کر

یارب رہِ طلب میں کوئی کب تلک پھرے
تسکین دے کے بیٹھ رہوں پاوں گاڑ کر

منظور ہو نہ پاس ہمارا تو حیف ہے
آئے ہیں آج دور سے ہم تجھ کو تاڑ کر

غالب کہ دیوے قوتِ دل اس صعیف کو
تنکے کو جو دکھا دے ہے پل میں پہاڑ کر

آپ اسی محفل میں اس شعر کو ملاحظہ کرسکتے ہیں
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?2286-انتخابِ-کلامِ-میر-(دیوان-اول)/page18
پوسٹ نمبر ہے 178
 
غصے سے اٹھ چلے ہو تم دامن کو جھاڑ کر
جاتے رہیں گے ہم بھی گریبان پھاڑ کر
دل وہ نگر نہیں کہ پھر آباد ہو سکے
پچھتاؤ گے سنو! یہ بستی اجاڑ کر


یہ چار اشعار پنکج اداس نے بڑے بہترین طرز میں کہیں ہیں۔۔
 
Top