شادی کے بعد فہیم بھیا اور امین بھیا سے مکالمہ

عندلیب

محفلین
شادی کے بعد فہیم بھیا اور امین بھیا سے مکالمہ

س:آپ کا نام ؟
ج:گمنام عرف مسکین ۔

س: آپ کی شادی کس نے کرائی ؟
ج:جس نے کرائی تھی وہ ملک چھوڑ کر بھاگ چکا ہے۔

س: آپ کو رنگ کونسا پسند ہے؟
ج: جب سے شادی ہوئی ہے کلر بلائنڈ ہوکررہ گیا ہوں۔

س:شادی کس کی پسند کی تھی؟
ج:یہ زبردستی کی شادی تھی۔

س: آپ کی بیگم آپ کو دیکھ کر گنگناتی ہیں؟
ج: گنگناتی تو نہیں البتہ چنچناتی ہیں

س: آپ کو ان کی کونسی ادا سب سے زیادہ پسند ہے؟
ج: ان کی گھور کر الو جیسی آنکھیں دکھانے والی ادا مجھے بہت پسند ہے۔

س:آپ کو پیار سے کیا کہہ کر پکارتی ہیں؟
ج: اکثر پیار سے مجھے یتمیمیو کہہ کر پکارتی ہیں۔

س:کھانےمیں ان کو سب سے زیادہ کیا چیز پسند ہے؟
ج: ان کو سب سے زیادہ بھیجہ پسند ہے۔

س: شادی کے بعد آپ کو کیا نطرآتا ہے؟
ج: اب مجھے ہر طرف 440 والٹ کا خطرہ نظر آتا ہے۔

س: ہنی مون کے لیے آپ کہاں گھومنا پسند کریں گے؟
ج: شادی کے بعد تو میں خود ہی گھوم گیا ہوں اب بھلا مجھے گھومنے کی کیا ضرورت ہے؟

س: مستقبل میں آپ کا کیا پروگرام ہے؟
ج: مستقبل میں ہمارا سمندر میں چھلانگ لگانے کا پروگرام ہے۔ بس اب صرف سمندر اور اس کی گہرائی طے کرنا باقی رہ گیا ہے۔

بشکریہ :روزنامہ منصف
 

شمشاد

لائبریرین
ہاہاہاہا

بس ایک تصحیح کر لیں، شادی کروانے والا ملک سے بھاگا نہیں، بلکہ یہ شادی اردو محفل کے شادی دفتر کے توسط سے ہوئی تھی۔
 
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا:laugh::laugh::laugh:
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

شمشاد بھائی اور سعود بھائی بتائیں کہ
کیا ایسا ہی ہے:laugh:

ہم سے کیوں پوچھ رہے ہیں۔ ہماری منکوحہ اول تو ہماری "سونی" تھیں۔ جن کی جگہ اب ہم ڈیپارٹمنٹ کا دیا ہوا بڑا لیپ ٹاپ استعمال کر رہے ہیں۔ :)
 

فہیم

لائبریرین

فہیم

لائبریرین
ہم سے کیوں پوچھ رہے ہیں۔ ہماری منکوحہ اول تو ہماری "سونی" تھیں۔ جن کی جگہ اب ہم ڈیپارٹمنٹ کا دیا ہوا بڑا لیپ ٹاپ استعمال کر رہے ہیں۔ :)

ہم نے تو سنا تھا کہ چھوٹی آکر بڑی کی اہمیت کم کردیتی ہے۔
آپ کے پاس تو الٹا ہوا،
کہ بڑے نے آکر کو چھوٹے کی چھٹی کرادی :)

تھوڑا لالوکھیتی پن آگیا تھا اس لیے ہم نے اسے تدوین کردیا
 
Top