شادی کی پیشکش گھر کی چھت لے اڑی

منقب سید

محفلین
141213161820_dutch_marriage_proposal_sees_crane_smash_house_624x351_epa_nocredit.jpg

دو افراد کو ہنگامی حالت میں عمارت سے باہر نکالا گیا تاہم خوش بختی سے کوئی زخمی نہیں ہوا
ہالینڈ کے ایک شہری کو اپنی گرل فرینڈ کو انوکھے انداز سے شادی کی دعوت دینا اس وقت مہنگا پڑا گیا جب اس کے ہاتھوں ایک گھر کی چھت ہی ٹوٹ گئی۔

ہوا کچھ یوں کہ یہ شخص اپنی محبوبہ کو الگ طریقے سے شادی کے لیے کہنا چاہتا تھا اور اس مقصد کے لیے اس کے گھر کے سامنے کرین لے کر آگیا۔

وہ چاہتا تو تھا اس کرین کی مدد اس اس لڑکی کے کمرے کی کھڑکی کے باہر جا کر اسے گانا گا کر شادی کی پیش کش کرے لیکن بدقسمتی سے کرین نے ساتھ نہ دیا اور ٹوٹ کر ہمسائے کی چھت پر جا گری۔

کرین کے گرنے سے مکان کی چھت ٹوٹ گئی۔ سونے پر سہاگہ یہ کہ کرین کو اٹھانے کے چکر میں یہ دوسری مرتبہ چھت پر جا گری اور ایک دوسرے مکان کو بھی نقصان پہنچا۔

دو افراد کو ہنگامی حالت میں عمارت سے باہر نکالا گیا اور قریبی مکانات کو خالی کروا لیا گیا تاہم خوش بختی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

مقامی میڈیا کے مطابق لڑکی نے پھر بھی شادی کے لیے ہاں بول دی ہے اور دونوں پیرس میں شادی کر رہے ہیں۔

141213162237_accidente_grua_holanda_propuesta_matrimonial_2_624x351_epa_nocredit.jpg

ایک شخص لڑکی کے کمرے کی کھڑکی کے باہر جا کر اسے گانا گا کر شادی کی پیش کش کرنا چاہتا تھا


لنک
 
ایک نوٹ کرنے کی بات یہ ہے کہ لڑکی نے لڑکے کی پرحماقت طبیعت سے مستقبل میں آنے والے خطرات سے خوف زدہ ہونے کی بجائے اس کے جذبے کی قدر کرتے ہوئے شادی کے لئے ہاں کر دی۔
 

منقب سید

محفلین
ایک نوٹ کرنے کی بات یہ ہے کہ لڑکی نے لڑکے کی پرحماقت طبیعت سے مستقبل میں آنے والے خطرات سے خوف زدہ ہونے کی بجائے اس کے جذبے کی قدر کرتے ہوئے شادی کے لئے ہاں کر دی۔
اس ثبوت کے بعد تو اسے یقین کال ہو گیا ہوگا کہ لڑکا عقل سے پیدل ہے اس لئے مثالی شوہر ثابت ہوگا۔ :rollingonthefloor:
 

x boy

محفلین
کرین کا ڈرائیور اناڑی تھا،،،
اس کے ہائیڈرالک اسٹینڈ پوری طرح کھلے بھی نہیں ہے اور زمین میں قدم بھی نہیں جمایا،
دوسری بات کہ کتنے ڈگری لفٹ کرکے رکھ سکتے کیا اس کو معلوم نہیں تھا۔
ایک پاگل عاشق دوسرا پاگل ڈرائیور اپریٹر۔
 
Top