شادی کی پیشکش گھر کی چھت لے اڑی

منقب سید نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 14, 2014

  1. منقب سید

    منقب سید محفلین

    مراسلے:
    267
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    [​IMG]
    دو افراد کو ہنگامی حالت میں عمارت سے باہر نکالا گیا تاہم خوش بختی سے کوئی زخمی نہیں ہوا
    ہالینڈ کے ایک شہری کو اپنی گرل فرینڈ کو انوکھے انداز سے شادی کی دعوت دینا اس وقت مہنگا پڑا گیا جب اس کے ہاتھوں ایک گھر کی چھت ہی ٹوٹ گئی۔

    ہوا کچھ یوں کہ یہ شخص اپنی محبوبہ کو الگ طریقے سے شادی کے لیے کہنا چاہتا تھا اور اس مقصد کے لیے اس کے گھر کے سامنے کرین لے کر آگیا۔

    وہ چاہتا تو تھا اس کرین کی مدد اس اس لڑکی کے کمرے کی کھڑکی کے باہر جا کر اسے گانا گا کر شادی کی پیش کش کرے لیکن بدقسمتی سے کرین نے ساتھ نہ دیا اور ٹوٹ کر ہمسائے کی چھت پر جا گری۔

    کرین کے گرنے سے مکان کی چھت ٹوٹ گئی۔ سونے پر سہاگہ یہ کہ کرین کو اٹھانے کے چکر میں یہ دوسری مرتبہ چھت پر جا گری اور ایک دوسرے مکان کو بھی نقصان پہنچا۔

    دو افراد کو ہنگامی حالت میں عمارت سے باہر نکالا گیا اور قریبی مکانات کو خالی کروا لیا گیا تاہم خوش بختی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق لڑکی نے پھر بھی شادی کے لیے ہاں بول دی ہے اور دونوں پیرس میں شادی کر رہے ہیں۔

    [​IMG]
    ایک شخص لڑکی کے کمرے کی کھڑکی کے باہر جا کر اسے گانا گا کر شادی کی پیش کش کرنا چاہتا تھا


    لنک
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
  2. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,274
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ہن آرام ہوسی :cool2:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • متفق متفق × 1
  3. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ایک نوٹ کرنے کی بات یہ ہے کہ لڑکی نے لڑکے کی پرحماقت طبیعت سے مستقبل میں آنے والے خطرات سے خوف زدہ ہونے کی بجائے اس کے جذبے کی قدر کرتے ہوئے شادی کے لئے ہاں کر دی۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. منقب سید

    منقب سید محفلین

    مراسلے:
    267
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    اس ثبوت کے بعد تو اسے یقین کال ہو گیا ہوگا کہ لڑکا عقل سے پیدل ہے اس لئے مثالی شوہر ثابت ہوگا۔ :rollingonthefloor:
     
    • زبردست زبردست × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  5. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    کچھ عرصے بعد اسے پتہ چلے گا کہ عقلمند دشمن بے وقوف شوہر سے بہتر ہوتا ہے :p
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. منقب سید

    منقب سید محفلین

    مراسلے:
    267
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    اکثر خواتین کو پتہ بعد میں ہی چلتا ہے ;)
     
    • متفق متفق × 2
  7. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    مردوں کو کونسا پہلے پتہ چل جاتا ہے؟
     
    • متفق متفق × 1
  8. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    12,624
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    سب کچھ زبردست، مراسلہ بھی اور تاثرات بھی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  9. x boy

    x boy محفلین

    مراسلے:
    6,208
    جھنڈا:
    UnitedArabEmirates
    موڈ:
    Breezy
    کرین کا ڈرائیور اناڑی تھا،،،
    اس کے ہائیڈرالک اسٹینڈ پوری طرح کھلے بھی نہیں ہے اور زمین میں قدم بھی نہیں جمایا،
    دوسری بات کہ کتنے ڈگری لفٹ کرکے رکھ سکتے کیا اس کو معلوم نہیں تھا۔
    ایک پاگل عاشق دوسرا پاگل ڈرائیور اپریٹر۔
     
  10. گمنام زندگی

    گمنام زندگی محفلین

    مراسلے:
    1,310
    موڈ:
    Lurking
    کمیشن کی رپورٹ ؟؟؟ :p
     

اس صفحے کی تشہیر