شادی کا تماشا

عسکری

معطل
میں سمجھا کہ شاید تصویر بنانے پر پابندی ہو۔
ہاں پر سب پر نہیں تصاویر بنانا اور کچھ دکھانے میں فرق ہے آپکو کچھ نظر آیا ان میں ؟ میں نے ہتھیاروں کی سینکڑوں تصاویر بنائی ہیں پر پوسٹ وہ کی جو دور کی ہوں اور کچھ نیا نا ہو جن میں ۔ ورنہ ہر پارٹ پر نمبر لکھا ہوتا ہے اور بہت کچھ جسے پوسٹ کرنا یا آن لائن دکھانا غلط ہے ۔ میں یہ سب سمجھتا ہوں ۔ میرے پاس ٹینکوں میزائیلوں ہوئی بحری جہازوں ہیلی کاپٹروں آبدوزوں کی تصاویر جو میں نے بنائی ہیں کا خزانہ ہے پر وہ میرے لیے ہے بس ۔
 
ساجد

محفلین
یہ بات تو ہے کہ تقریبات میں لوگ مووی بنوانے کے لئے ایسے ہی پرجوش ہوتے ہیں
ہماری تو ، کوئی اللہ کا بندہ ،شادی میں بھی مووی نہیں بناتا۔ جب یہ شوق پورا کرنا کو جی چرائے تو لاہور سے کمالیہ کا ٹکٹ لے کر بس میں بیٹھ جاتے ہی راستے میں تین جگہ مفت میں مووی بن جاتی ہے۔ سوئے ہوئے ہوں تو کنڈکٹر کندھا جھنجھوڑ کر کہتا ہے 'سر جی اٹھو ، مووی پوائنٹ چیک پوسٹ آ گئی اے ، مووی بنوا کے فیر سو جانا'۔:D
 
ساجد

محفلین
وہ بتائیں گے کسی دن ابھی ان کا موڈ نہیں ہے ۔:D
شمشاد و Pakistani .برادران ، میں اس بات کو مانتا ہوں کہ جب ہم غنودگی کے عالم میں ہوں یا شدید ڈپریشن کا شکار ہو جائیں تو ہمارے شعوری نظام کی خرابی یا سستی ہمیں عام اشیاء و واقعات کو بھی کسی اور تناظر میں دکھا سکتی ہے جس میں غیر مرئی طاقتیں یا مخلوق بھی شامل ہو سکتی ہے لیکن میں بہر حال اس بات کا تجرباتی قائل ہوں کہ جنات اپنا وجود رکھتے ہیں اور کبھی کبھار ہم اس مخلوق کو اپنے ارد گرد محسوس بھی کر سکتے ہیں۔
 
مین سچ بتاؤں ؟ میں بچپن میں مانتا تھا ڈرتا تھا اور اندھیرا بھی مجھے ڈراتا تھا ۔ پر اب ایسا نہیں ہے میں نے اکیلے یا ساتھ پہاڑ صحرا سمندر دیکھے ہیں مجھے اب گمان نہیں ہوتا کہ کچھ اور ہے ۔ میں کسی کو چیلنج نہیں کرتا نا جھٹلاتا ہوں ۔ ہو سکتا ہے چھوٹے سے قصبے سے نکل کر میں نے جو دنیا چھان ماری ہے اس کی وجہ ہو ۔
 
بالکل ہو سکتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں ہم چھت پر سوتے ہیں تو ہمارے بچے رات کے ایک دو بجے بھی اکیلے چھت پر جا کر سو جاتے ہیں لیکن وہی گھر اور وہی چھت جب سردیوں کے موسم میں قدرے اجنبی ہو جاتی ہے تو شام 7 بجے بھی بچے چھت پر جاتے ڈرتے ہیں۔
گاؤں میں جب ہم رہتے تھے تو سانپ سے بہت کم ڈرتے تھے لیکن شہر آنے کے بعد کنکھجورا بھی نظر آ جائے تو اس سے گھن آتی ہے اور قدرے خوف بھی۔ یہی تجربات جب وسیع ہوتے ہیں تو جنات یا دیگر مخلوقات کا خوف ختم ہو جاتا ہے لیکن یہ مخلوقات موجود ضرور ہیں۔ اڑن طشتریاں بھی اسی ضمن میں رکھی جا سکتی ہیں۔ لیکن انسان کو قدرت نے عقل و علم کی نعمت سے نوازا ہے جس قوم نے اس کا صحیح استعمال سیکھ لیا کائنات کی ہر مخلوق ان انسانوں کے لئے مسخر ہو گئی۔
میں جن بھوتوں کو روایتی ڈراؤنے انداز میں دیکھنے یا سوچنے کا قائل نہیں ہوں۔ یہ مخلوق میں سے ہیں اور ایک نظام کے تحت زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کی اپنی Specificationsہیں جو انسانوں سے مختلف ہیں لیکن ایک ہی زمین پر رہتے ان کی انسانوں سے مڈ بھیڑ ہو جانا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔
 
Top