شادی اور شاعری

شیزان

لائبریرین
شاعری کی جان "بیگم" ہے یا پھر"محبوب" ہے
مسئلہ گھمبیر سا ہے، آپ نہ سر کھائیے
آپ کو انکار ہے گر پہلے مصرعے سے مرے
"کُرکُرے" کی آپ پھر تشہر ہی فرمائیے
آپ کے سر میں تو رکھا کیاہے؟؟
ذکر بیگم کے سِوا، بچا کیا ہے؟؟؟
کہیئے تو "لیز" آزماتے ہیں!!!!
"کُرکُرے" سے کہیں اچھا ، کیا ہےِ؟:p
 
شیزان

لائبریرین
شاعری کی جان "بیگم" ہے یا پھر"محبوب" ہے
مسئلہ گھمبیر سا ہے، آپ نہ سر کھائیے
آپ کو انکار ہے گر پہلے مصرعے سے مرے
"کُرکُرے" کی آپ پھر تشہر ہی فرمائیے
سر میں کھاؤں کس طرح، یہ اس قدر زرخیز ہے
پہلے جا کے بھابھی کو اپنا یہ سر دکھلایئے
اَس قدر جوئیں ہیں واللہ، میں تو حیراں ہو گیا
مشورہ ہے ، شیمپو" اینٹی لائس" ہی آزمایئے
 
سر میں کھاؤں کس طرح، یہ اس قدر زرخیز ہے
پہلے جا کے بھابھی کو اپنا یہ سر دکھلایئے
اَس قدر جوئیں ہیں واللہ، میں تو حیراں ہو گیا
مشورہ ہے ، شیمپو" اینٹی لائس" ہی آزمایئے

سر مری بھابی نے دیکھا، سوچ کر مجھ سے کہا
آپ کے شیزان بھائی کو بھی ہیں جوئیں بہت
اُن کو تو خیر "اینٹی لائس" سے افاقہ نہ ہوا
;) ان کا سر تو "گڑ" ہے لیکن آپ سر دھوئیں بہت
 
ایک شاعر سے ہمارا واسطہ ہے ہمشیرہ
کیا بتائیں، کیسے اُس نے ناطقہ بند کر دیا
بے تکی کہہ کہہ کےہم تو بےتکے سے ہو گئے
دوستوں نے بے وجہ نہ ، رابطہ بند کر دیا
باجی نیلم کیا بتائوں، میں بھی پاگل ہو گیا
کیا پتہ تھا سامنے ہے فیکٹری اشعار کی
ادھ موا سا کر دیا شیزان بھائی نے مجھے
دیکھ لو حالت ہماری، جیسے ہو بیمار کی
 
شیزان

لائبریرین
باجی نیلم کیا بتائوں، میں بھی پاگل ہو گیا
کیا پتہ تھا سامنے ہے فیکٹری اشعار کی
ادھ موا سا کر دیا شیزان بھائی نے مجھے
دیکھ لو حالت ہماری، جیسے ہو بیمار کی
آپ ہی "جسٹس" کرو اے دوستو ، کیا سچ ہے یہ؟
راجا جی پاگل ہوئے کہ ہم دیوانے ہو گئے؟؟
ادَھ موئی حالت میں ان کی "پھرتیاں" تو دیکھئے
ہوش ہمارے اُڑ گئے ہیں، ہم دیوانے ہو گئے!!:yawning:
 
شیزان بھیا! محفلین کا تو مجھے پتہ نہیں البتہ میں نے خوب مزہ لیا آپ سے تکرار کا، امید ہے پھر کسی اور پیج پر خوب لطف لیں گے، اور کوشش کریں گے کہ محفلین کو بھی لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکے۔
 
خوش رہیئے، جیتے رہیئے امجد بھائی
اور ہماری بےتکی کو اتنااااااا برداشت کرنے پر شکریہ بھی قبول کیجئے

ان شاء اللہ اگر وقت ملا تو کسی اور دھاگے میں آپ کی پیاری شاعری سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے
:)اور اپنے مجموعے" اضطراب" کی جھلک کبھی ہمیں بھی دکھا دیجئے۔۔ یقینآ لاجواب ہو گا
 
مجھے انتظار رہے گا ان خوبصورت لمحات کا :)
جہاں تک آپ کی بو تکی کو برداشت کرنے کی بات ہے تو جناب کوئی بات نہیں، شادی کے بعد بہت پریکٹس ہو جاتی ہے سب کی ہاہاہاہاہاہا

"اضطراب" آپ کو تحفتہَ مل سکتی ہے، اگر آپ کا پوسٹل ایڈریس مل جائے تو :)
 
سیما علی

لائبریرین
بہت عمدہ۔۔
اور کچھ بےتکی ہماری بھی ۔۔۔

شاعروں کے واسطے لازم ہے اِک محبوب بس
"جنجال جی کا پال لو" ، یہ سوچنا اچھا نہیں

حسن کی عشوہ طرازی کافی ہے، گر مانیئے
عشق میں سُود و زیاں کا سوچنا اچھا نہیں
واہ واہ بے حد کمال
 
شمشاد

لائبریرین
واہ واہ تو اس بات پر ہونی چاہیے کہ سیما جی نے ساڑھے سات سال بعد اس لڑی کو زندہ کیا۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
اب آ گئے ہیں تو آتے رہیے گا۔
شیزان صاحب ہو سکتا کہ اہلیہ کو پیارے ہو گئے ہوں گے۔
 
Top