1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $450
    $368.00
    اعلان ختم کریں
  2. اردو محفل سالگرہ سیزدہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی تیرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں
  3. دو ملین پیغامات کا کاؤنٹ ڈاؤن

    اردو محفل فورم پر دو ملین پیغامات مکمل ہونے میں صرف 3000 پیغامات باقی رہ گئے ہیں۔ مزید تفصیل ملاحظہ فرمائیے۔

    اعلان ختم کریں

سی آئی اے کے سابق افسر کے 9/11 کے بارے میں انکشافات

خالد محمود چوہدری نے 'تاریخ کا مطالعہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 22, 2018

  1. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    9,469
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    *⭕Spot CIA 9/11-Confession*
    امریکی سی آئی اے کے سابق افسر نے ہسپتال، بِسترِ مرگ پر سب سچ بتا دیا کہ 9/11 کی واردات میں اُس نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا، مزید یہ بھی بتایا گیا کہ جو طیارے اس واردات میں استعمال ہوے، وہ سب *ریموٹ کنٹرولڈ، اور خالی تھے* اور ان طیاروں کا سگنل ریسیور بھی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی دونوں عمارتوں کی پانچ مختلف جگہوں پر نصب کئے گئے تھے، جن کا مقصد طیاروں کو سِمت کا تعین کروانا تھا۔ *اور سی آئی اے کی پینٹاگون ہیڈکوارٹر عمارت کے جس حصہ میں یہ سب واردات پلان کی گئی، اسی بلاک میں بھی طیارے کا ایک ٹریفک ریسیور نصب کیا گیا کہ کہیں اس عمارت سے کبھی کوئی ثبوت لیک نہ ہو سکے۔*اس کے لنک میں خبر اور ویڈیوز ہیں۔اور اس واقعہ کو جواز بنا کر مسلمانوں کو دہشت گرد کہا گیا۔ اور اب تک بے گناہ مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رھی ہے۔ شیر کیجیے۔
    (Share this viral report)
    CIA Agent Confesses On Deathbed: 'We Blew Up WTC 7 On 9/11'

    سچ کیاہے خدا جانے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  2. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    31,852
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Aggressive
    نہیں نہیں بالکل نہیں یہ بات آپ خدا پر نہیں ٹال سکتے۔ آپ نے اسے پوسٹ کیا ہے اس کی سچائی کے آپ ذمہ دار ہیں۔ اگر یہ جھوٹ نکلا یا سچ ثابت نہ ہوا تو سب یہی کہیں گے کہ خالد سنی سنائی باتیں آگے پھیلاتا ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    9,469
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    زبردست نقطہ ہے اللہ معاف کرے ۔ لنک بھی دیا ہے شاید اس سے کچھ گناہ کم ہو
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. ربیع م

    ربیع م محفلین

    مراسلے:
    938
    بستر مرگ پر بھلا کوئی جھوٹ بول سکتا ہے :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    9,469
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    یہ گتھی ابھی تک سلجھی نہیں ۔بہت سارے قصے مشہور ہیں۔ یہ بات سمجھ نہیں آئی ٹاورز کی چوٹی پر چھوٹے طیارے ٹکرانے سے پوری بلڈنگ ریت کی عمارت کی طرح کیسے ڈھے گئی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  6. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,184
    وہ مانیں جو کتاب میں لکھا ہے
    پتہ نہیں وہ اپنے حواس میں تھا یا دواؤں کے اثر میں
     
    • متفق متفق × 1
  7. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    9,469
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    کون سی کتاب میں اور اس میں کیا لکھا ہے۔
     
    • متفق متفق × 1
  8. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,184
    اللہ کی کتاب
     
    • متفق متفق × 1
  9. Fawad -

    Fawad - محفلین

    مراسلے:
    2,033
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امريکی معاشرے ميں اظہار رائے کی مکمل آزادی کی بدولت ہر موضوع پر آپ کو ہر نقطہ نظر کے خلاف يا حق ميں بے شمار مواد مل جائے گا۔ علاوہ ازيں ہر واقعے کے حوالے سے ايسی کہانياں بھی موجود ہيں جو آپ کو تخلياتی دنيا ميں لے جاتی ہيں جن کا حقيقت سے کوئ تعلق نہيں ہوتا۔ يہاں پر آپ کو ايسی دستاويزی فلميں بھی مل چا‏ئيں گی جن کی رو سے ايلوس پريسلے ابھی بھی زندہ ہے يا يہ کہ انسان نے چاند پر قدم نہيں رکھا۔ کيا تمام تر شواہد، عقل و فہم اور زمينی حقائق کو بھلا کر محض ان ستاويزی فلموں اور کسی شخص کی ذاتی رائے کی بنياد پر حقيقت سے انکار کرنا دانشمندی ہے؟

    جہاں تک زير بحث رپورٹ کا تعلق ہے تو اس کا آغاز ايک ايسی ويب سائٹ سے ہوا جو بے سروپا اور جعلی کہانيوں کی دانستہ تشہير کے ليے شہرت رکھتی ہے۔ دلچسپ بات يہ ہے کہ اسی ويب سائٹ پر حال ہی ميں يہ دعوی بھی کيا گيا کہ بستر مرگ پر ايک برطانوی ايم آئ -5 کے سابق ايجنٹ نے اس بات کا اعتراف کيا کہ شہزادی ڈيانا کے مبينہ قتل کے پيچھے برطانوی حکومت کا ہاتھ تھا۔

    ان دونوں رپورٹس ميں موازنہ کريں اور ديکھ ليں کہ کس طرح دو مختلف واقعات سے متعلق ايک جيسی کہانی گھڑی گئ ہے

    Retired MI5 Agent Confesses On Deathbed: 'I Killed Princess Diana'

    اس بے سروپا کہانی کو کئ ويب سائٹس پر جعلی ثابت کيا چا چکا ہے۔ ان ميں ايک لنک پيش ہے

    Debunked: CIA Agent Confesses On Deathbed: ‘We Blew Up WTC7 On 9/11’ [HOAX]

    ميں يہ بھی تجويز کروں گا کہ جب آپ انتہائ پرجوش انداز ميں نو گيارہ کے واقعے کے حوالے سے معلومات کی پڑتال کرتے ہیں تو اپنی تلاش صرف اسی مواد تک موقوف نہ رکھيں جو آپ کے مخصوص نقطہ نظر کی ترجمانی کرتا ہے۔ انٹرنيٹ پر جانے مانے ماہرين اور سائنسی کميونٹيز سے منسوب ايسی مستند معلومات بھی موجود ہيں جن کے ذريعے سازشی ويڈيوز ميں اٹھائے جانے والے تمام سوالات کے جوابات اور الزامات کی نفی موجود ہے


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
     
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر