سی آئی اے نے اردو سیکھنا شروع کر دی

فخرنوید

محفلین
up13.gif
 
اچھی خبر ہے اگر وہ اردو سیکھ گئے تو ان کو پہلا تحفہ "گدھے ہمارے بھائی ہیں" (مستنصر حسین تارڑ) کی ضرور بھیجئے گا امریکن خوش ہو جائیں گے اور انکی ہمارے بارے میں کافی ساری غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی;)
 

مغزل

محفلین
جی ہاں ، اور اس کے بعد ، محی الدین نواب کا ناول ادھورا ادھوری بھی دیجے گا، ۔۔ ویسے سی آئی اے کو چاہئے کہ ماسٹر اللہ دتہ سے مولا بخش کا فیض بھی حاصل کریں وگرنہ اردو کی چاشنی جاتی رہے گی ۔۔ ہاہہاہ
 
مغل صاحب اردو میں ان کے لئے اتنا مواد موجود ہے کہ اگر پڑھنے بیٹھ گئے تو دنیا میں امن ہو جائے گا
 

arifkarim

معطل
آپ تحفے کی بعد کرتے ہیں۔۔۔۔ :)
امریکی یہ اقدام اپنے خفیہ ایجنٹس یہاں بھیجنے کیلئے کر رہے ہیں تاکہ تیسری جنگ عظیم شروع کرنے سے پہلے ایٹم بم ڈفیوز کر دئے جائیں!
 

زینب

محفلین
تو کای ہوا سیکھنے دو اردو۔۔جب وہ سیکھ جایئں گے تو ان کے سامنے ہم پنجابی میں بات کرنا شروع کر دیں گے۔تو کیا وہ پنجابی بھی سیکھیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔پھر سندھی میں‌پھر بلوچی میں اور پھر پشتو میں۔ہم پاکستانی ہیں بھائی ایک در بند سو کھلے چکر دینا ہم خوب جانتے ہیں ۔۔۔۔۔گورے کسی بھول میں‌ہیں:rollingonthefloor:
 
Top