الف عین
لائبریرین
امریکہ سے میرے بیٹے کامران ایک سسانڈسک سنسا پلئیر 2 گی بی دے گئے ہیں میرے لئے۔ اس میں چارج بھی نہیں تھا۔ کل نکال کر تین چار گھنٹے چارج کیا لیپ ٹاپ کے یو ایس بی سے، لیکن معلوم نہیں کہ چارج ہو رہا ہے یا نہیں، اس لئے کہ آن ہو رہا ہے نہ لیپ ٹاپ اس کو پہچان رہا ہے۔ اس کو دوسرا چارجر نہیں ہے، محض یو ایس بی سے لگانا ہوتا ہے/ لگاتے وقت محض کمپیوٹر اور پلئیر کو کنیکٹیڈ دکھانے کی شکل آتی ہے، نکال دیں تو خاموش ۔۔۔ کیا کچھ خرابی ممکن ہے اس میں؟ اس کے ساتھ جو سی ڈٰی ہے، اس میں ڈرائیور تو نہیں، محض رھیپسوڈی سافٹ وئر ہے۔ وہ بھی رات کو بارہ بجے تک مکمل کام نہیں کر سکا۔ گوگل کرنے سے بھی ایسا کوئی ربط نہیں ملا جو یہ معلومات دے سکے۔
کیا کسی بھی طرح کا ایم پی 3 اس میں کاپی کیا جا سکتا ہے؟ میں نے آج تک ایسی کوئی چیز استعمال نہیں کی اس لئے یہاں پوچھ رہا ہوں۔ یہ در اصل کامران میرے چھوٹے بھائی کے لئے لائے تھے لیکن کیوں کہ علی گڑھ میں گھر میں کمپیوٹر نہیں، اس لئے وہاں نہیں دیا۔