سیلفی سے ہونے والی اموات

ربیع م

محفلین
دنیا بھر میں سیلفی کے دوران 27 اموات آدھی بھارت میں واقع ہوئیں


پیر 8 ربیع الثانی 1437ه۔ - 18 جنوری 2016



امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" کے مطابق گزشتہ برس "سیلفی" تصاویر لینے کے دوران 27 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہلاکتوں کے نصف واقعات بھارت میں پیش آئے۔انسان موبائل فون کے ذریعے خود اپنی جو تصاویر اتارتا ہے ان کے لیے"سیلفی" کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔"سیلفی" تصاویر فیشن کے ساتھ ساتھ زیادہ خوبصورت اور دلیرانہ تصاویر لینے والوں کے درمیان مقابلے کا میدان بن گئی ہیں۔تاہم یہ تصاویر بعض مرتبہ جان گنوا دینے کا ذریعہ بھی بن جاتی ہیں جیساکہ بعض لوگوں نے تیز رفتار ریل کے آگے یا دریا کے سِرے پر یا دوران تفریح الٹ جانے والی کشتی پر"سیلفی" تصاویر لینے کا ارادہ کیا۔ان ہی خطرات کے پیش ِ نظر بھارتی حکام نے بڑے شہروں میں 10 سیاحتی مقامات پر "سیلفی" تصاویر پر پابندی عائد کر دی ہے۔بظاہر ایسا نظر آتا ہے کہ "سیلفی" کی غیرمحتاط نمائش پر روک لگانے کا یہ فیصلہ، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے کسی بھی موقع پر"سیلفی" تصاویر لینے کی راہ میں حائل نہیں ہو سکا۔ اور اسی چیز نے انہیں"سیلفی" سے محبت کرنے والی مشہور ترین عالمی شخصیات میں شامل کر دیا ہے، تاہم وہ اس نوعیت کی تصاویرسے متعلق حفاظتی تدابیر کو پورا خیال رکھتے ہیں۔


العربیہ نیوزAl-Arbiya News
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک یا دو ہفتہ پہلے کسی چینل پر خبر آ رہی تھی کہ ایک لڑکا گن کے ساتھ سیلفی بنانے کے چکر میں مر گیا کیونکہ گولی چل گئی سیلفی کی کوشش میں!
 
Top