سیلاب

جاسمن

لائبریرین
بڑھتے ہوئے سیلابی ریلے
140911112313_floods-13.gif


بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے اور سینکڑوں افراد متاثرہ علاقوں میں تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
140911112158_floods-2.gif


سری نگر میں سیاح ہوائی اڈے پر جمع ہیں جہاں سے فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کا انخلا کیا جائے گا۔
 

جاسمن

لائبریرین
140911112156_floods-1.gif


بھارت کے زیر انتظام جموں میں ہلاکتوں کی تعداد 193 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں مواصلاتی نظام متاثر ہونے کی وجہ سے وہاں موجود انتطامیہ سے رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
140911112200_floods-3.gif



پاکستان کے صوبہ پنجاب، شمالی علاقہ جات اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 262 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاکھوں افراد سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
140911112203_floods-4.gif


دریائے چناب میں آنے والا بڑا سیلابی ریلا اس وقت صوبہ پنجاب کے وسطی علاقوں سے گزرتے ہوئے جنوبی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے اور حکومتِ پنجاب کا کہنا ہے کہ اس وقت بچاؤ اور امداد کے آپریشن کا مرکز جھنگ اور ملتان کے اضلاع ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
140911112205_floods-5.gif



پنجاب کابینہ کمیٹی کے رکن زعیم قادری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں 500 امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
140911112207_floods-6.gif


صوبائی وزیر شجاع خانزادہ نے بتایا کہ جھنگ میں تریموں کے مقام پر اب بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور وہاں سے ساڑھے پانچ لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی گزر رہا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
140911112213_floods-9.gif


آئی ایس پی آر نے بھی امدادی کارروائیوں کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق سیلاب سےمتاثرہ علاقوں جھنگ، اٹھارہ ہزاری، احمد پور سیال، پیرکوٹ اور چنیوٹ میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اس دوران چار ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
140911112308_floods-11.gif


شجاع خانزادہ نے کہا کہ جھنگ کے بعد اب سیلابی ریلے کا رخ ملتان کی جانب ہے جہاں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور پانی بڑھنے کی صورت میں دو مقامات محمد والا برج اور شیر شاہ برج کے قریب شگاف ڈالنے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
140911112311_floods-12.gif


شجاع خانزادہ نے کہا کہ ایسا ہونے کی صورت میں ملتان کے جنوبی دیہی علاقوں میں پانی آئے گا اور ان علاقوں سے آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
 
Top