سید مبارک شاہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم اپنی ذات کے کافر

فیصل عزیز

محفلین
ہم اپنی ذات کے کافر



ہم اپنی کم نگاہی کا

عجب اظہارکرتے ہیں

کہ جو آنکھوں سے اُوجھل ہو

اُسے تسلیم کرنے سے سدا انکار کرتے ہیں



جو سُنتے ہیں

کہ تخلیقِ زماں سے بھی پہلے

کہیں ہم لوگ رہتے تھے

فنائے وقت سے پہلے

ہمیں موجود ہونا تھا



تو ہم اپنے تحیرکو جھٹک کر

اِس لیے انکار کر دیں گے

کہ ہم نے اپنے چہرے کو گذشتہ چند برسوں ہی سے دیکھا تھا

یہ صورت کچھ ہی مدت بعد آئینہ نہ دیکھیں گے

یہ معیارِ منظر بنیادِ منطق ہو



تو پھر اِس کے تناظر میں

ہم اپنی ذات کے کافر

تمہاری کیا گواہی دیں۔۔۔۔۔!!!



سید مبارک شاہ
 
Top