سیدہ شہناز یوسف : ہے ساری حمد تیرے لیے رب دو جہاں

سید زبیر

محفلین
ہے ساری حمد تیرے لیے رب دو جہاں
ہے ساری حمد تیرے لیے رب دو جہاں
ہے منتظر اشارے کا تیرے یہ آسماں
اے رب کائنات سن انسان کی فغاں
دنیا کو تو بنادے محبت کا اک مکاں
انسان نے خود اپنے لیے تنگ کرلیا
انسان کے لیے جو بنایا گیا تھا جہاں
ہم تیرے در سےمانگ رہے ہیں قبول کر
انسانیت کو بخش دے اب مستقل اماں
تو ہے عظیم تر ،تری رعیت تو ہم بھی ہیں
اب محو انتظار مشیت تو ہم بھی ہیں
سیدہ شہناز یوسف
 
Top