سیاسی کشیدگی اورمحاذآرائی،کراچی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

سیاسی کشیدگی اورمحاذآرائی،کراچی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

11 اگست 2014 (10:30)

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) نئے ہفتے کے آغاز میں ہی کراچی سٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1310سے زائد پوائنٹس کی کمی سامنے آئی ہے ،ڈیلرز اور کاروباری افراد کے مطابق ملک کے موجودہ سیاسی محاذ آرائی اور کشیدگی نے کراچی سٹاک ایکسچینج 100انڈیکس کو شدید متاثر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیاسی کشیدگی کے اثر کے باعث کراچی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو مل رہی ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1310 پوائنٹس کی کمی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس28054پر پہنچ گیا ہے۔یوم آزادی پر تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور طاہر القادری کے جانب انقلاب مارچ کی کال نے کاروباری حضرات اور اس شعبے سے وابستہ دیگر سٹیک ہولڈز کو دوہری مشکلات اور ذہنی تناﺅ میں الجھا دیا ہے اور ماہرین کے مطابق آنے والے دن مقامی مارکیٹ اور بزنس حلقوں کو بڑی حد تک متاثر کرینگے اور اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو سٹاک مارکیٹ کریش ہو سکتی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 30000پوائنٹس کو عبور کرتے ہوئے ملکی معیشت میں نیا باب رقم کیا تھا تاہم موجودہ حالات کے پیش نظر غیر یقینی صورت حال میں آنے والے دنوں سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

http://dailypakistan.com.pk/business/11-Aug-2014/131512
 
Top