سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیرک

محفلین
ایک کے بعد ایک ٹرک کی بتیاں اور حقیقت
حالات و واعات کا تجزیہ کریں تو تحریک انصاف حکومت نے سوائے عوام کو ٹرک بتیوں کے پیچھے لگانے کے کچھ نہیں کیا
٭ 200 ارب ڈالر سوئس بینکوں سے لائیں گے
=> 2000 ارب کے دعوے 7 ارب پر پہنچ کر رکے اور پھر یہ کہا گیا کہ ان الزامات کو ثابت کرنا اور یہ روپیہ واپس لانا ممکن نہیں۔
٭ 50 لاکھ گھر
=> اپنے دوست انیل مسرت کو نوازنے کا پروگرام تھا، جنہیں لو کاسٹ ہومز بنانے کا کوئی تجربہ نہیں تھا، بالآخر جیسے تیسے کر کے ملک ریاض کی مدد سے گھر بنانے کی بتی دکھائی گئی ہے جو ابھی تک جل رہی ہے شاید اس لیے کہ عوام کو حکومت سے تو کوئی توقع نہیں لیکن ملک ریاض سے ضرور ہے۔
٭ مرغی انڈے اورمزید انڈے
=> اس سکیم کا بھی وہی حال ہوا جو شیخ چلی کے انڈوں کی ٹوکری کا ہوا، نتیجہ انڈوں کا ملیدہ سڑکوں پر پڑا مل سکتا ہے، مرغی کب کی پیٹ میں پہنچ کر کہیں سے نکل بھی چکی۔
٭ عربوں کی 20 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ
=> حسبِ معمول ایک وعدہ ہی رہا، عملی طور پر اس مں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
٭ قدرتی وسائل کے ذخائرکے پھوکے فائر
=> تیل، گیس اور سونے کے ذخائر کا مت پوچھیں، سونے کے ذخائر تو انتشار چودھری کے اندھے فیصلوں کے باعث 6 ارب ڈالر کا جرمانہ کروا چکے، تیل و گیس ڈھکن خان کی ڈھکن اٹھا پالیسی کے باعث اڑ چکے۔
٭ معیشت آئی ایم ایف کے حوالے (عوام چھری کے حوالے)
=> ملک کی معیشت کو بدلنے کے دعوے داروں نے ایک سال کے اندر اندر حکومت ہی آئی ایم ایف کے حوالے کر دی، اب نام ان کا ہے حکومت آئی ایم ایف کی اوت چیخیں عوام کی نکل رہی ہیں، عوام ٹرک کی بتیاں بھول کر روٹی کی فکر میں پڑ گئی ہے، غریب 75 روپے کی بجلی پر 500 کا ٹیکس دے گا تو کھائے گا کیا؟
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
جنرل حمید گل کا یہ کلپ دیکھیں اور ان کی باتیں غور سے سنیں، آپ کو پتہ چلے گا کہ آئین پاکستان صرف بے چاری عوام پر لاگو ہوتا ہے، پرویز مشرف جیسے سزایافتہ مجرموں، اس جیسی مقدس گائے پر نہیں۔
 
زیرک

محفلین
جس ملک میں مہنگائی کی شرح 3 گنا یعنی ٪300 سے بھی بڑھ جائے، سربراہِ حکومت، حکومتی وزراء اور حمایتی اس پر خوشی منائیں تو ایسے لوگوں کو "مطمئن بے غیرت" ہی کہا جا سکتا ہے۔
 
زیرک

محفلین
میں کسی کو این آر اؤ نہیں دوں گی، میں سب کو رلاؤں گی، میں چیخیں نکلواؤں گی، حریم شاہ​
حریم شاہ نے اپنے پاسپورٹ اور آئی کارڈ لیک کرنے والوں کو چیتاؤنی دے دی ہے اس کا کہنا ہے کہ "ایسی بلیک میلنگ اچھی بات نہیں اگر میں نے بلیک میل کرنا شروع کیا تو۔۔۔۔۔۔

میں کسی سے نہیں ڈرتی، اب ان کے بڑوں کی ویڈیو ظاہر کروں گی۔
 
زیرک

محفلین
جنات سے خصوصی طور پر درخواست کی گئی ہے کہ حریم شاہ کا موبائل ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیں، لیکن فی الحال انہوں نے کوئی حامی نہیں بھری۔
 
زیرک

محفلین
مرکز میں عدم اعتماد کی جانب بڑا قدم، سیاسی بلیک میلنگ یعنی سیاسی شطرنج کی نئی چال
بلاول زرداری کی MQM کو کھلے عام ایک بڑی آفر ”نیازی حکومت کو گرا دو، جتنی وزارتیں مرکز میں ہیں وہ سندھ میں لے لو“۔ ایک بات کہوں جوان پتہ بڑا اچھا کھیل گیا ہے، جیت بھی سکتا ہے اگر MQM مان گئی،نہ مانی تو بھی MQM کو بلیک میلنگ کے لیے موقع فراہم کر دیا، اب وہ یا تو حکومت گرانے میں ان کا ساتھ دیں گے، نہیں دیں گے تو اور وزارتیں مانگنے کے لیے بلیک میلنگ یعنی سیاسی سازش کا بیج ڈال دیا گیا، اب دیکھیں یہ پودا پروان چڑھتا ہے یا نہیں۔
 
زیرک

محفلین
باجوہ ڈاکٹرائن کی اصلیت
باجوہ ”ڈاکٹرائن“ کی اصلیت اب کھل کر سامنے آ گئی ہے، ”ڈا“ کو ان کا پنجابی دا یا داؤ سمجھ لیں جو وہ لگانے میں لگے ہوئے ہیں، نا اہلوں نے ڈاکٹرائن میں سے ”کٹر“ (cutter) نکال کر پاکستانی معیشت کے گلے پر پھیر دیا ہے جو آہستہ آہستہ دم توڑتی جا رہی ہے۔ اب ڈاکٹرائنکی ”ڈائن“ باقی بچی ہے جو گھر گھر، قریہ قریہ، گاؤں گاؤں، شہر شہر، ناچتی پھر رہی ہے جبکہ حکومت اور ان کے حمائتی مطمئن نظر آتے ہیں جسے اعلیٰ درجے کی ”بے غیرتی“ کا نام دیا جا سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
بلاول زرداری کی MQM کو کھلے عام ایک بڑی آفر ”نیازی حکومت کو گرا دو، جتنی وزارتیں مرکز میں ہیں وہ سندھ میں لے لو“۔ ایک بات کہوں جوان پتہ بڑا اچھا کھیل گیا ہے، جیت بھی سکتا ہے اگر MQM مان گئی،نہ مانی تو بھی MQM کو بلیک میلنگ کے لیے موقع فراہم کر دیا، اب وہ یا تو حکومت گرانے میں ان کا ساتھ دیں گے، نہیں دیں گے تو اور وزارتیں مانگنے کے لیے بلیک میلنگ یعنی سیاسی سازش کا بیج ڈال دیا گیا، اب دیکھیں یہ پودا پروان چڑھتا ہے یا نہیں۔
عمران خان کی حکومت گرا دینے سے ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہیں گی۔ ہر شہر لاڑکانہ جتنی ترقی کرے گا، بلاول زرداری
 
جاسم محمد

محفلین
باجوہ ڈاکٹرائن کی اصلیت
باجوہ ”ڈاکٹرائن“ کی اصلیت اب کھل کر سامنے آ گئی ہے، ”ڈا“ کو ان کا پنجابی دا یا داؤ سمجھ لیں جو وہ لگانے میں لگے ہوئے ہیں، نا اہلوں نے ڈاکٹرائن میں سے ”کٹر“ (cutter) نکال کر پاکستانی معیشت کے گلے پر پھیر دیا ہے جو آہستہ آہستہ دم توڑتی جا رہی ہے۔ ابڈاکٹرائنکی ”ڈائن“ باقی بچی ہے جو گھر گھر، قریہ قریہ، گاؤں گاؤں، شہر شہر، ناچتی پھر رہی ہے جبکہ حکومت اور ان کے حمائتی مطمئن نظر آتے ہیں جسے اعلیٰ درجے کی ”بے غیرتی“ کا نام دیا جا سکتا ہے۔
باجوہ ڈاکٹرائن سے قبل ملک میں غریب ناپید تھے۔ سارے غریب پچھلے 15 ماہ میں پیدا ہوئے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
جس ملک میں مہنگائی کی شرح 3 گنا یعنی ٪300 سے بھی بڑھ جائے، سربراہِ حکومت، حکومتی وزراء اور حمایتی اس پر خوشی منائیں تو ایسے لوگوں کو "مطمئن بے غیرت" ہی کہا جا سکتا ہے۔
جس ملک کی کرنسی سابقہ حکومت کے چھوڑے ہوئے ریکارڈ خساروں اور قرضوں کی وجہ سے 30 فیصد گر جائے وہاں مہنگائی کیونکر نہیں ہوگی۔
 
جاسم محمد

محفلین
=> ملک کی معیشت کو بدلنے کے دعوے داروں نے ایک سال کے اندر اندر حکومت ہی آئی ایم ایف کے حوالے کر دی، اب نام ان کا ہے حکومت آئی ایم ایف کی اوت چیخیں عوام کی نکل رہی ہیں، عوام ٹرک کی بتیاں بھول کر روٹی کی فکر میں پڑ گئی ہے، غریب 75 روپے کی بجلی پر 500 کا ٹیکس دے گا تو کھائے گا کیا؟
یہ ملک پہلے بھی بیسیوں بار آئی ایم ایف جا چکا ہے۔ اس وقت کیوں عوام کی چیخیں نہیں نکلی؟ کیونکہ ماضی میں حکومتیں آئی ایم ایف سے قرضے لے لیتی لیکن ان کی تجویز کردہ معاشی اصلاحات نہ کرتی۔ یہ پہلی حکومت ہے جو آئی ایم ایف سے معاشی پیکیج لینے کے ساتھ ساتھ معاشی اصلاحات بھی کر رہی ہے۔ چیخیں تو نکلیں گی۔
 
زیرک

محفلین
جس ملک کی کرنسی سابقہ حکومت کے چھوڑے ہوئے ریکارڈ خساروں اور قرضوں کی وجہ سے 30 فیصد گر جائے وہاں مہنگائی کیونکر نہیں ہوگی۔
کوتاہ نظری کا یہ عالم ہے کہ جناب کی لیڈرشپ کو یہ پہلے نظر نہیں آ رہا تھا، اب بھگتو سارا الزام پوٹیاز پہ آئے گا
 
زیرک

محفلین
عمران خان کی حکومت گرا دینے سے ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہیں گی۔ ہر شہر لاڑکانہ جتنی ترقی کرے گا، بلاول زرداری
ھاھاھا نہ میں سرخا ہوں نہ نواز کا متوالا لہٰذا یہ مکا اپنے منہ پر مار لو، بندہ بن داس غیر جانبدار ہے، اسی لیے کسی کو برا کہنے میں شرمندگی نہیں ہوتی اور اچھے کام کو سراہتے ہوئے ضمیر شرمندہ نہیں ہوتا۔
 
زیرک

محفلین
باجوہ ڈاکٹرائن سے قبل ملک میں غریب ناپید تھے۔ سارے غریب پچھلے 15 ماہ میں پیدا ہوئے ہیں۔
رفتار تیز ہو گئی ہے،پہلے ایک آدھ مارا جاتا تھا، اب تو خاندان کے خاندان بھوکے مرنے جا رہے ہیں، فرق تھوک اور پرچون کا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
کوتاہ نظری کا یہ عالم ہے کہ جناب کی لیڈرشپ کو یہ پہلے نظر نہیں آ رہا تھا، اب بھگتو سارا الزام پوٹیاز پہ آئے گا
اگر تحریک انصاف کی جگہ کوئی اور حکومت ہوتی تب بھی ملک کے یہی حالات ہوتے۔ احتساب معیشت کو ٹریپ کرنے والوں کا ہوگا، اسے ٹھیک کرنے والوں کا نہیں۔
 
زیرک

محفلین
اگر تحریک انصاف کی جگہ کوئی اور حکومت ہوتی تب بھی ملک کے یہی حالات ہوتے۔ احتساب معیشت کو ٹریپ کرنے والوں کا ہوگا، اسے ٹھیک کرنے والوں کا نہیں۔
مجھے اختلاف ایک بات سے ہے کہ غریب کا خیال نہیں رکھا جاتا، اپنے اپنے اقرباء چاہے وہ پارٹی سے ہوں، کاروباری طبقے سے یا بیرون ملک سب کے مفاد کا بھرپور ساتھ دیا جاتا ہے، اس لیے چاہے کوئی اچھا کہے یا برا میں لفظوں کی مار مارتا رہوں گا،
 
جاسم محمد

محفلین
رفتار تیز ہو گئی ہے،پہلے ایک آدھ مارا جاتا تھا، اب تو خاندان کے خاندان بھوکے مرنے جا رہے ہیں، فرق تھوک اور پرچون کا ہے۔
قوموں پر اس سے بھی زیادہ برے حالات آتے ہیں۔ جرمنی اور زمبابوے کی کرنسی ہائپر انفلیشن کا شکار ہو گئی تھی۔ شکر کریں ابھی پاکستان وہاں تک نہیں پہنچا۔ حکومت نے ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top