سیاسی و عسکری قیادت نے شدت پسندوں کےخلاف آپریشن کی منظوری دیدی ، شمالی وزیرستان سے غیر ملکی دہشت گرد

سیاسی و عسکری قیادت نے شدت پسندوں کےخلاف آپریشن کی منظوری دیدی ، شمالی وزیرستان سے غیر ملکی دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائےگا

11 جون 2014 (11:32)
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سیاسی و عسکری قیادت نے شدت پسندوں کے خلاف مربوط آپریشن کی منظوری دیدی ہے جس دوران شمالی وزیرستان سے غیر ملکی دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے گا جبکہ روز نامہ پاکستان آپریشن کے فیصلے کی خبر دو روز قبل 9 جون کو ہی شائع کر چکا ہے ۔
وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدار ت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران سیاسی اور عسکری قیادت نے شدت پسندوں کے خلاف بیک وقت مربوط آپریشن اور ملک کے تمام ایئر پورٹس پر فوج کی مستقل تعیناتی کا فیصلہ کیا ۔ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق اجلاس کے دوران کراچی کی صورت حال اور دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کارروائیوں کا جائزہ لیاگیا اور فاٹا و بلوچستان کی صورتحال بھی زیر غور آئی جبکہ قومی سلامتی پر ہونے والے اجلاس میں داخلی اور علاقائی سیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ، وزیراعظم کے مشیربرائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی نے شرکت کی ۔چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے شرکاءکوکراچی ایئر پورٹ پر حملے کے بعدخیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں کی جانے والی جوابی کارروائی پر بریفنگ دی ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا طالبان کسی بھی صورت حکومتی رٹ ماننے کو تیار نہیں اور حکومت کو بار بار وارننگ دے رہے ہیں ،حالیہ واقعات کے بعد اندازہ ہو گیا ہے کہ شدت پسند ملک میں کسی بھی جگہ کارروائی کر سکتے ہیں، انہیں روکنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ تمام صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شدت پسندوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں بیک وقت مربوط آپریشن کا فیصلہ کیا اور طے کیا گیا کہ غیر ملکی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پتہ لگاکر ان کا مکمل قلع قمع کیا جائے گا ۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تحقیقاتی ادارے باہمی رابطے مضبوظ کریں ،مستند معلومات کے باوجود دہشت گرد کارروائیاں روکنے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو پارہی ۔واضح رہے کہ روزنامہ پاکستان نے دو روز قبل یعنی 9 جون کو ہی آپریشن کے فیصلے کی خبر دیدی تھی

http://dailypakistan.com.pk/islamabad/10-Jun-2014/111385
 
سید ذیشان

محفلین

صرف غیر ملکی دہشت گرد ہی کیوں؟ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دہشت گردوں کا کیا ہو گا؟
 
Top