ڈیٹا بیس سیاسی رہنماؤں کے بیانات (Database Schema)

سیمپل ڈیٹا پی ڈی ایف میں۔


پہلی فیلڈ کا نام وضاحتی ہو جائے تو بہتر ہے
Id سے StmtId
StmtText ٹھیک ہے
StmtBy پر غور و فکر جاری ہے اسے StmtPerson ، StmtSource بھی ہو سکتا ہے
StmtDate ٹھیک ہے
StmtSubjectID کی جگہ StmtSubject ٹھیک رہے گا (ابھی ایک ہی ٹیبل کے حوالے سے سوچ رہے ہیں)
StmtVenue ٹھیک ہے
StmtEvent ٹھیک ہے

یہ دو فیلڈ اضافی محسوس ہو رہی ہیں اس ٹیبل میں کیونکہ ایک تو یہ خالی ہیں اور دوسرا وضاحت طلب محسوس ہو رہی ہیں۔
StmtAboutPerson
StmtForAgainstSubject

StmtVenue میں اگر شہر اور بلڈنگ کو اکٹھا کیا جائے تو یہ ایک فیلڈ میں دو ویلیوز ہو جائیں گی جو نارملائزیشن کی پہلی فارم کی خلاف ورزی ہو گی۔ اس کے لیے یا تو دو فیلڈز چاہیے ہوگی یا ایک الگ ٹیبل بنانا پڑے گا۔

StmtEvent کا انحصار بیان کے ساتھ ساستھ StmtVenue کے ساتھ بھی ہے جو اشارہ کر رہی ہے کہ ان دو فیلڈز کو ایک اور ٹیبل میں ہونا چاہیے۔


یہ تو میری رائے تھی مگر ضروری نہیں کہ باقی لوگ اس سے اتفاق کریں کیونکہ ڈیٹابیس ڈیزائن میں حتمی رائے نہیں ہوتی اور نارملائزیشن کرنے کے بعد ڈی نارملائزیشن بھی کی جاتی ہے تاکہ صرف تھیوری پر ہی عمل نہ ہو بلکہ عملی صورتحال اور پرفارمنس کے مسائل کو مدنظر رکھ کر بھی تبدیلیاں کی جائیں۔
 
آخری تدوین:
ماشاءللہ ابن سعید کا بیان پڑھ کر پانی کا ایک گلاس پینے کی سخت حاجت محسوس ہو رہی ہے۔
اجی قبلہ آپ پانی کیوں، شربت پئیں، اور ہر پیراگراف کے بعد پئیں۔ :) :) :)
باتیں بہت ساری کی گئی ہیں اور کافی صحیح بھی ہیں مگر ایک نئے طالب علم کے لیے اتنی باتوں کو ایک ساتھ ہضم کرنا کافی مشکل ثابت ہوگا ، میں خود تھک گیا اتنی لمبی پوسٹ پڑھتے پڑھتے اور بے اختیار سیاست کی ملکہ مہوش علی کی یاد تازہ ہو گئی۔ :)
ہمیں لگا ہی نہیں کہ اس لڑی میں نئے طالب علموں والی گفتگو ہوئی ہے۔ یہ ڈیٹا بیس کے تعارف کی لڑی تو نہیں کہ پہلے ٹیبل، اینٹٹی، ایٹریبیوٹ، اسکیما، ریلیشنشپ، پرائمری کی، فارن کی، ون ٹو ون، ون ٹو مینی، مینی ٹو مینی ریلیشنز، پالی مارفک ایسوسئیشن، سیلف ریفرینسنگ ریلیشن، نارملائزیشن اور اس کی اقسام، ڈی نارملائزیشن، ایس کیو ایل، اور انڈیکسنگ وغیرہ پر تقریر کی جائے پھر ان کو جملوں میں استعمال کیا جائے۔ اسکیما ڈیزائن کے نہج پر تو ہم یہ مان کر چلیں گے کہ قارئین ان موضوعات کی سدھ بدھ رکھتے ہیں اور اگر نہیں رکھتے تو گوگل اور وکیپیڈیا سے زیادہ فاصلے پر نہیں ہیں۔ :) :) :)
میں پھر اپنی پرانی فرمائش پر آؤں گا کہ ایک ٹیبل جس میں دس عدد ریکارڈ ہوں اس کو پوسٹ کیا جائے اور پھر اس پر مختصر پوسٹ میں بحث کی جائے ، اگر نکات زیادہ ہوں تو مختلف پوسٹس میں ذکر کیا جائے تاکہ اقتباس لے کر گفتگو کرنے میں آسانی ہو۔
کئی دفعہ مختصر پوسٹ غیر ضروری نارملائزیشن کی طرح ہوتے ہیں، ان کو زبردستی قسطوں میں توڑنا کچھ اتنا پر لطف بھی نہیں ہوتا۔ ہاں یہ خیال ضرور رکھنا چاہیے کہ مناسب مقامات پر متن کو پیراگراف میں توڑا جائے، بجائے اس کے کہ ایک طویل پیراگراف میں ساری بات کہی جائے۔ مناسب انداز میں ترتیب دیے گئے مراسلے کا اقتباس لے کر گفتگو کرنے میں اس کی طوالت کے باعث کوئی مشکل نہیں ہوتی، جیسے آپ کے اس ایک مراسلے کو ہم نے ایک سے زائد حصوں میں توڑ کر جواب لکھا ہے۔ :) :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے یہ فضول آئیڈیا ہے کہ روز ہر بیان کتنی بار تبدیل کیا جائے گا :)

یہ صرف ایک scenario بنانے کی غرض سے تھا۔ اگر کوئی بہتر متبادل ہو سکتا ہے تو اُس پر بات ہو سکتی ہے۔

پھر یہاں صرف اسکیما بنے گا۔ ڈیٹا بیس کا با مقصد استعمال مطمحِ نظر میں شامل نہیں ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ صرف ایک scenario بنانے کی غرض سے تھا۔ اگر کوئی بہتر متبادل ہو سکتا ہے تو اُس پر بات ہو سکتی ہے۔

پھر یہاں صرف اسکیما بنے گا۔ ڈیٹا بیس کا با مقصد استعمال مطمحِ نظر میں شامل نہیں ہے۔
میرا مشورہ ہے کہ چنیدہ سیاسی رہنما جیسا کہ شیخ رشید، نواز شریف وغیرہ کے لئے الگ الگ ڈیٹا بیس بنائیے کہ وہ خود بھی کچھ کہتے ہیں اور بہت کچھ ان سے منسوب بھی ہو جاتا ہے پھر ان کی درستگی اور ان کی وضاحت اور پھر ان کا رد اور چند دن بعد پھر وہی بیان :)
 
Top