سیاست میں الزام تراشی کا کلچر معاشرے کیلئے زہرقاتل ہے ، راشد گردیزی

الف نظامی

لائبریرین
پاکستان فلاح پارٹی کے این اے 60 سے امیدوار راشد گردیزی نے کہا ہے:
سیاسی اختلافات کو اعلیٰ اخلاقی اقدار پر مسلط کرنے کی بجائے احترام کے کلچر کوپروان چڑھانے کیلئے سیاسی جماعتوں کوعملی کردار ادا کرنا ہوگا، سیاست میں منفی تنقید اورالزام تراشی کا کلچر معاشرے کیلئے زہرقاتل ہے۔ ، انتخابی مہم میں مثبت رویہ اور ذاتی مفادات کی بجائے قومی اور اجتماعی مفاد کو سامنے رکھاجائے
 

الف نظامی

لائبریرین
انجمن طلباء اسلام کے سابقین پر مشتمل پاکستان فلاح پارٹی کے ملک بھر سے 25 امیدوار بحری جہاز کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں جن میں سابق صدر قاضی عتیق الرحمٰن ہری پور اور پروفیسر سید راشد گردیزی این اے 60 راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان فلاح پارٹی کے 25 امیدواروں میں سے تین قومی اسمبلی اور 22 صوبائی اسمبلی امیدوار شامل ہیں۔ یہ بات پروفیسر سید راشد گردیزی نے ریٹرننگ افسر سے بحری جہاز کا انتخابی نشان ملنے کے بعد نوائے وقت کو بتائی ہے۔
 
Top