سہ روزہ دعوت نئی دہلی کے دفتر میں محفل کے دو معزز ارکان اشرف بستوی اور سعود بھائی

میں نے یہ تصاویر اشرف بھائی کے فیس بک اکاونٹ سے حاصل کی ہیں ۔
ان کے شکریہ کے ساتھ شامل محفل کر رہا ہوں
۔امید کہ اشرف بھائی برا نہیں منائیں گے ۔
اس تصویر کے ساتھ اشرف بھائی نے جو نوٹ لگایا تھا وہ بھی نیچے درج ہے۔
والسلام
علم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اشرف بھائی کا نوٹ۔۔۔

سعود بھائی کی دہلی آمد
دوستو! آج میرے دوست سعود بھائی میرے دفتر تشریف لائے ۔ موصوف امریکہ سے جاری اردو کی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کے مدیر ہیں۔ پیشے سے کمپیوٹر انجینئر اور علم و ادب شائق ہیں ۔ سماجی رابطے کی یہ ویب سائٹ بڑی دلچسپ اورمعلوماتی ہے۔ آپ بھی اپنا اکاونٹ بنا کر اردو محفل کے رکن بنیں اور اپنی مادری زبان میں سوشل نیٹ ورکنگ کا لطف اٹھائیں ۔

1391704_10200430944491218_923037777_n.jpg
 
آخری تدوین:
بھئی اس ملاقات کا قصہ بے حد مختصر ہے، بالکل اس ملاقات کی طرح۔ ہوا یوں کہ ہمارے گھر سے اشرف بھائی کی آفس کی دوری تقریباً ایک کیلو میٹر ہوگی۔ ان کی آفس کے عقب میں ایک اسپتال ہے جہاں ہم اہلیہ کو لے کر علاج کے لیے گئے ہوئے تھے۔ پتا چلا کہ ابھی قطار طویل ہے تو ہم نے اشرف بھائی کو کال کیا کہ ہم آپ کے آفس آ رہے ہیں۔ یوں ہنگامی طور پر ہماری ملاقات ہوئی اور بمشکل بیس پچیس منٹ ساتھ رہے ہوں گے، اتنی دیر میں جو ابتدائی باتیں ہو سکتی تھیں وہ ہوئیں، پھر اگلی طویل ملاقات کا وعدہ کر کے ہم واپس اسپتال کی طرف چلے گئے۔ :) :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
میں اپنے ملاقات کی روداد اور تصاویر تو شیر کر چکا ہوں ۔یہ دیکھئے
اب جو کچھ باقی بچا وہ اشرف بھائی لکھیں گے انھوں نے مجھے ابھی کہا ہے شام تک لکھنے کا فون پر۔۔

جی یہ تو ہم پڑھ چکے ہیں اور ہمارے دستخط بھی وہاں موجود ہیں۔ اب اشرف بھائی کا ہی انتظار کرتے ہیں۔
 
۔تصویر اپ لوڈ کرنے کا شکریہ اصلاحی صاحب ،
سعود صاحب کے ساتھ گزارے چند لمحات کی جھلکیاں پیش خدمت ہیں ۔۔۔۔۔

آپ سبھی دوستوں کی خدمت میں اشرف علی بستوی کا سلام پہونچے ،
دوستو ابن سعید صاحب نے مختصر مگر جامع روداد پیش کر دیا ہے اب کچھ میں بھی عرض کیے دیتا ہوں 23 اکتوبر کو یہی کوئی رات کے د س بج رہے ہوں گے میں معمول کے مطابق ایک انتہائی دل چسپ ٹی وی مذاکر جس میں بھارت کی سیاست کے دو ۔چہروں نریندر مودی اور راہل گاندھی کے اس دن کے بیانات پر منفی اور مثبت تبصرے سے لطف اندوز ہو ہی رہا تھا کہ موبائل کی گھنٹی بجی ۔ ہیلو کون بول رہے ہیں ؟ جواب ملا میں سعود اردو محفل والے، یہ سننا تھا کہ خوشی سے باچھیں کھل گئیں، جلد بازی میں یہ خیال ہی نہ رہا کہ بات کہاں سے شروع کی جائے ۔ بہر حال سعود بھائی نے اطمینان دلایا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔میں آپ کے بہت قریب ہوں جلد ہی ملاقات ہو گی ۔ اگلے ہی روز جناب کا دن میں گیارہ بجے فون آیا کہ اس وقت میں آپ کے آفس کیمپس میں ہوں میں نے لپک کر ان کا استقبال کیا ۔ ان کے پاس وقت کم تھا اس لیے تفصیلی گفتگو تو نہیں ہو سکی جلدی جلدی میں آفس بوائے افتخار کو آواز دیا اور بیگ میں رکھا کیمرہ اس کے حوالے کرتے ہوئے تصویر لینے کو کہا ۔۔۔ اس طرح یہ چند تصاویر ہی آپ کے سامنے پیش کر سکا۔ جلد ہی جناب سے بھر پو رملاقات کے لیے وقت فارغ کرنے کی گزارش کی ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جناب کی نظر عنایت کب ہو گی ،،،،،،،،،
 
جلد ہی جناب سے بھر پو رملاقات کے لیے وقت فارغ کرنے کی گزارش کی ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جناب کی نظر عنایت کب ہو گی ،،،،،،،،،
ہم بھی اس عنایت کے منتظر ہیں اشرف علی بستوی
بھئی اس میں عنایت و فیض کی بات نہیں بلکہ ہمارے لیے آپ احباب سے ملاقات ایک اعزاز کی بات ہے، اس سے بڑھ کر یہ کہ باہمی گفتگو سے کئی تعمیری منصوبے جنم لیتے ہیں۔ :) :) :)
آج شام ہم گاؤں کی طرف روانہ ہو رہے ہیں، ان شاء اللہ ایک ہفتے میں واپسی ہو سکے گی پھر مفصل ملاقات کریں گے۔ :) :) :)
 
محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی ۔۔۔۔۔ذکوان ندوی (مولانا وحید الدین خاں کے دائیں ہاتھ) دائیں سے پہلے نمبر پر ۔۔۔اور یہ محمد شعیب بھیا ارے کہاں چھپے جا رہے ہیں۔۔۔۔اور یہ دونوں بزرگ چونچ سے چونچ ملا کر کیا کر رہے ۔۔۔۔۔
1459873_10200169442399100_180308612_n.jpg
 
Top