سہولیات

حالیہ دنوں میں کمپیوٹنگ کی جو نئی شکل سامنے آئی ہے اس میں سہولتوں (services) کو انٹرنیٹ پر منتقل کرنے کا رجحان ہے اور یہ تو آپ نے سنا ہوگا کہ

The network is the computer

چنانچہ وقت، خبریں، تلاش، موسم، لغات، ای میل وغیرہ وغیرہ ہر چیز ہی انٹرنیٹ پر منتقل کی جارہی ہے اور اب بجائے کہ آپ ایک پروگرام ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں اور پھر اس سے ای میل کریں، یہ کہیں زیادہ آسان سمجھا جاتا ہے کہ فلاں ویب سائٹ پر چلے جاؤ اور ای میل لکھ لو۔

اسی طرح چیز ہے اردو لغت۔ اکثر ایسا ہو تا ہے کہ کمپیوٹر پر کسی انگریزی متن کا اردو ترجمہ کرتے ہوئے مجھے یہ ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ کسی ویب سائٹ سے کسی انگریزی لفظ کا ترجمہ معلوم کرلوں۔ انگریزی کے لئے dictionary.com کا وجود ہے جس نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا مگر اردو کے لئے urduword.com کا ذخیرۂ الفاظ بہت محدود ہے۔

اسی طرح انگریزی کی بورڈ سیکھنے کے لئے www.senselang.com کیسی اچھی سائٹ ہے مگر اس طرح کی اردو میں کوئی سائٹ ناپید ہے۔

یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ اس طرح کی سہولتوں کو انٹرنیٹ پر لے کر آئیں۔
 
Top