تاسف سکول کے بچوں کو حادثہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
گزشتہ روز قصور کے قریب کھاد سے بھرا ہوا ایک بڑا ٹرالا ایک ٹرک سے آگے گزرنے کی کوشش میں ایک چنگ چی رکشہ پر اُلٹ گیا جس میں سکول کے 13 بچے سوار تھے۔ جن میں سے 11 بچے اور رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی جان بحق ہو گے۔ اس کے علاوہ دو راہگیر بھی موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔ دو بچوں کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال لایا گیا لیکن ہسپتال میں عملہ ہی موجود نہیں تھا۔ طبعی امداد نہ ملنے کی وجہ سے یہ دونوں بھی خالق حقیقی سے جا ملے۔ ٹرالا ڈرائیور فرار ہو گیا۔

13 بچوں میں 7 بچے ایک گھر کے، 3 بچے ایک گھر کے، 2 بچے ایک گھر کے اور ایک بچہ ایک گھر سے تھا۔
ان معصوموں کے جسد خاکی جب واپس گاؤں پہنچے تو بیان سے باہر ہے کہ وہاں کیا کہرام مچا۔

بہت ہی افسوسناک خبر ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ سے دعا ہے کہ وہ مرنے والے ان پھولوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
 

سارا

محفلین
اناللہ و اناالیہ راجعون
بہت ہی افسوسناک واقع ہے۔۔اللہ ان کے گھر والوں کو صبر دے آمین۔۔
سنا ہے کہ پاکستان میں صبح کے وقت بہت زیادہ دھند ہوتی ہے اس وجہ سے یہ واقع پیش آیا۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ واقع دن کے تقریباً 12 بجے پیش آیا۔ دھند کی وجہ سے نہیں ٹرالا ڈرائیور کی غلطی اور ٹرک سے آگے نکلنے کی کوشش سے پیش آیا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top