سکاٹ لینڈ: آخر میں فقط ایک ہو گا

زیک

فوٹوگرافر
سٹرلنگ کاسل سے فارغ ہوئے تو وہیں کیفیٹیریا میں لنچ کیا اور سینٹ اینڈریوز روانہ ہو گئے۔ وہاں پہنچ کر اپنے بی اینڈ بی میں چیک ان کیا۔ وہاں اس وقت ایک شادی کی تقریب بھی ہو رہی تھی۔ پھر بیٹی کی ڈورم گئے اور اس سے ملاقات کی اور گپ شپ لگائی۔ اس کی شان کو پولو پریکٹس تھی۔ ہم اس کی ٹیم وین کے پیچھے پیچھے چل پڑے۔ کافی دور دیہی علاقے میں ہارس بارن میں اس کی پولو ٹیم پریکٹس کرتی ہے۔ یہ انڈور فیسیلٹی ہے تاکہ ہر موسم میں پریکٹس ہو سکے اگرچہ اس دن موسم اچھا تھا۔ انڈور کی وجہ سے تصاویر لینے میں کافی محنت کرنا پڑی کہ ایکشن کے ساتھ شٹر سپیڈ تیز رکھی۔

وہاں سے فارغ ہو کر لیٹ سینٹ اینڈریوز پہنچے۔ بیٹی ہمیں نینڈوز کھانے کے لئے لے گئی۔ اس کے بعد اس سے کل کا پلان طے کر کے ڈراپ کیا اور ہم بی اینڈ بی پہنچ گئے جو شہر اور دیہی علاقے کے بارڈر پر تھا۔

اس دن 10401 قدم چلے۔
 
Top