سچا رشتہ

شمشاد

لائبریرین
کیا آپ جانتے ہیں کہ تصویر میں دیئے گئے ایسے ہاتھوں سے کیا مراد ہے؟

Hands.jpg
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
اس تصویر میں دیئے گئے طریقے سے اپنے ہاتھوں کو ملائیں۔

اس میں انگوٹھے آپ کے والدین کی نمائندگی کرتے ہیں۔
پہلی انگلیاں آپ کے بہن بھائیوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔
درمیانی انگلیاں آپ کی اپنی شخصیت کی نمائندگی کرتی ہیں۔
اس سے اگلی انگلیاں، جنہیں رِنگ فنگر بھی کہتے ہیں، میاں بیوی کی نمائندگی کرتی ہیں۔
سب سے چھوٹی انگلیاں آپ کے بچوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب آپ اپنے انگوٹھوں کو الگ کریں، یہ الگ ہو جائیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک وقت آتا ہے جب آپ اپنے والدین سے الگ ہو جاتے ہیں۔ اس کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں روزگار کے لیے کسی اور جگہ چلے جانا سر فہرست ہے۔ شادی ہو جانے پر الگ ہو جانا بھی کہا جا سکتا ہے۔

اب آپ انگھوٹوں کو دوبارہ ملا لیں اور اپنی پہلی انگلیاں الگ کریں۔ یہ بھی الگ ہو جائیں گی۔ یعنی کہ زندگی میں ایسا وقت آتا ہے کہ بھائی بہن بھی الگ ہو جاتے ہیں۔ بہنیں اپنے اپنے گھر کی ہو گئیں اور بھائی یا تو ویسے ہی الگ ہو گئے یا روز گار انہیں کہیں کا کہیں لے گیا۔

اس کے بعد آتی ہیں بڑی انگلیاں۔ یہ آپ کی اپنی شخصیت ہے۔ یہ خارج از بحث ہیں۔

اس کے بعد آتی ہیں رنگ فنگرز۔ ان کو فی الحال چھوڑ دیں۔

اب آپ اپنی سب سے چھوٹی انگلیاں الگ الگ کریں۔ یہ بھی الگ ہو جائیں گی۔ وجہ وہی کہ بچوں کی شادیاں ہو گئیں، بیٹیاں اپنے سسرال اور بیٹے اپنی بیویوں کو پیارے ہو گئے۔

اب ذرا میاں بیوی کی نمائندگی کرنے والی انگلیوں کو الگ کریں۔ یہ الگ نہیں ہوں گی۔ کیونکہ یہی سچا رشتہ ہے جو کبھی الگ ہونے کے لیے نہیں بنا۔
 
رشتوں اور میاں بیوی کے سچے رشتے والی بات سمجھ آ گئی یہ انگلیوں والی بات سمجھ نہیں آ سکی۔ شاید جلدی جلدی میں پڑھا ہے۔
 
Top