سپریم کورٹ نے کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کا حکم معطل کردیا

جاسم محمد

محفلین
سپریم کورٹ نے کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کا حکم معطل کردیا
ویب ڈیسک منگل 14 جنوری 2020

1951945-inamulraheem-1578980804-867-640x480.jpg

کرنل (ر) انعام پر آئی ایس آئی اور ایٹمی پروگرام کی جاسوسی کا الزام

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کا لاہور ہائی کورٹ کا حکم معطل کردیا۔

سپریم کورٹ میں کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل کی سماعت ہوئی۔

اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے کہ کرنل (ر) انعام عملی طور پر جاسوسی کرتے رہے، وہ اکیلے نہیں بلکہ ان کا پورا نیٹ ورک ہے، انہوں نے آئی ایس آئی اور جوہری پروگرام سمیت حساس معلومات افشا کیں اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی، ان کے نیٹ ورک کے کئی لوگ گرفتار ہوچکے ہیں جن میں سے ایک کو پھانسی بھی ہوئی، جبکہ مزید لوگ بھی گرفتار ہونگے، دوران تحقیقات انہیں اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ بادی النظرمیں انعام الرحیم کیخلاف موادموجودہے، تحقیقات مکمل ہوتےہی انعام الرحیم کوقانونی معاونت فراہم کی جائے۔

انعام الرحیم کےوکیل طارق اسد نےدلائل کیلئےمہلت مانگ لی جس پر سپریم کورٹ نے ان سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتےتک ملتوی کردی۔
 
جاسم محمد

محفلین
اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے کہ کرنل (ر) انعام عملی طور پر جاسوسی کرتے رہے، وہ اکیلے نہیں بلکہ ان کا پورا نیٹ ورک ہے، انہوں نے آئی ایس آئی اور جوہری پروگرام سمیت حساس معلومات افشا کیں اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی، ان کے نیٹ ورک کے کئی لوگ گرفتار ہوچکے ہیں جن میں سے ایک کو پھانسی بھی ہوئی، جبکہ مزید لوگ بھی گرفتار ہونگے، دوران تحقیقات انہیں اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں۔
لبرل، لفافوں، اپوزیشن کے رونے دھونے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
آپ لبرل نہیں ہیں کیا؟ مسٹر لفافہ اینڈ مس اپوزیشن کو ایک کنارے پر رکھ چھوڑیے۔
فوجی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اندھا دھند پراپگنڈہ کرنے والا “دیسی لبرل” نہیں ہوں۔
کرنل ریٹائرڈ ایڈوکیٹ انعام الرحیم کا تعلق بھی اسی فوجی برادری سے ہے جس کے خلاف ۲۴ گھنٹے طرح طرح کے سازشی نظریات گھڑے جاتے ہیں۔ البتہ لبرلز، لفافوں نے ان کو ہیرو بنا کر پیش کیا کیونکہ یہ لاپتہ افراد کیلئے لڑتے ہیں۔ جبکہ اٹارنی جنرل کے مطابق ان پر سنگین غداری کے الزامات ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
فوجی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اندھا دھند پراپگنڈہ کرنے والا “دیسی لبرل” نہیں ہوں۔
یعنی کہ ہم آپ کو ولایتی لبرل کہہ سکتے ہیں۔ دیکھیے صاحب، ولایتی لبرل بنناآسان ہے، دیسی لبرل بننا مشکل ہے۔ طرح طرح کی مشکلات برداشت کرنا پڑتی ہیں یہاں رہ کر۔ ہم دیسی لبرل کو ولایتی لبرل پر ان معنوں میں ترجیح دیتے آئے ہیں کہ یہ دیسی میڈ بہرصورت میدان کا کھلاڑی ہے۔
 
دیسی لبرل مطیع اللہ جان کی بہادری کو سلام پیش کریں جو ان حالات میں بھی سپریم کورٹ کے باہر کھڑے ہو کر دبنگ الفاظ میں کہہ رہے ہیں کہ اس ملک کے ہر آزاد ادارے کو صرف ایک اکیلا فوج کا محکمہ چلا رہا ہے
 
Top