سپریم کورٹ نے عمران خان اور طاہر القادری کو نوٹس جار ی کر دیے، کل عدالت میں طلب,حکومت کو ہٹانے کا آئ

سپریم کورٹ نے عمران خان اور طاہر القادری کو نوٹس جار ی کر دیے، کل عدالت میں طلب,حکومت کو ہٹانے کا آئین میں طریقہ کار دیا گیا،جسٹس جواد
BreakingNewsAlerts
‏@
UpdatesAlert
3m
سپریم کورٹ نے طاہرالقادری اور عمران خان کو طلب کرلیا
20 اگست 2014 (13:56) قومی 0



  • news-1408524929-5860.jpg
  • news-1408524929-5860.jpg
  • news-1408524929-5860.jpg
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات کی صبح ساڑھے نو بجے طلب کرلیا

۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیخلاف بارکونسل کی درخواست کی سماعت کی ۔ دوران سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ حکومت کو ہٹانے کا طریقہ کار آئین میں دیاگیا،اس کے علاوہ طریقہ انتشا ر اورانارکی کاہے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ دھرنوں کی وجہ سے عدالتی امور بھی متاثرہورہے ہیں ، رکاوٹوں کا سامناہے اورکئی مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی ۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ دھرنوں کی وجہ سے آرٹیکل 15اور16کے تحت شہریوں کے آنے جانے کا حق متاثرہوا۔

فاضل بینچ نے جمعرات کی صبح ساڑھے نو بجے تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے عمران خان اور طاہرالقادری کوطلب کرلیا۔
http://dailypakistan.com.pk/national/20-Aug-2014/134671
 
آخری تدوین:
Top