سٹیفن ہاکنگ کے زیر استعمال سپیچ پراسیسنگ سوفٹویر اب مفت دستیاب

نبیل

تکنیکی معاون
ایک خبر کے مطابق انٹل نے مایہ ناز ماہر طبیعیات سٹیفن ہاکنگ کی سہولت کے لیے تیار کردہ سوفٹویر پلیٹ فارم اب اوپن سورس کے تحت جاری کر دیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم صرف ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لیے دستیاب ہے۔ اس طرح اب ونڈوز ڈیویلپرز کے لیے معذور افراد کی آسانی کے لیے اپلیکیشنز کی تیاری ممکن ہو گئی ہے۔ یہ سوفٹؤیر بنیادی طور پر سٹیفن ہاکنگ کے استعمال کے لیے تیار کیا گیا تھا جو کہ کئی عشروں سے جسمانی طور پر معذور ہیں اور اب غالبا صرف آنکھوں کے اشاروں سے کام چلاتے ہیں۔ یہ خبر میں نے سپیچ پراسیسنگ کے متعلقہ زمرے میں شئیر کی ہے۔ میرے خیال میں اس سوفٹویر کو اردو سپیچ پراسیسنگ کے لیے استعمال میں لانے پر بھی تحقیق کی جانی چاہیے۔
 
اوشو

لائبریرین
اس سافٹ ویئر کے کام کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟ مطلب سٹیفن ہاکنگ اسے کیسے استعمال کرتے ہیں؟
 
محمدصابر

محفلین
ایک خبر کے مطابق انٹل نے مایہ ناز ماہر طبیعیات سٹیفن ہاکنگ کی سہولت کے لیے تیار کردہ سوفٹویر پلیٹ فارم اب اوپن سورس کے تحت جاری کر دیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم صرف ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لیے دستیاب ہے۔ اس طرح اب ونڈوز ڈیویلپرز کے لیے معذور افراد کی آسانی کے لیے اپلیکیشنز کی تیاری ممکن ہو گئی ہے۔ یہ سوفٹؤیر بنیادی طور پر سٹیفن ہاکنگ کے استعمال کے لیے تیار کیا گیا تھا جو کہ کئی عشروں سے جسمانی طور پر معذور ہیں اور اب غالبا صرف آنکھوں کے اشاروں سے کام چلاتے ہیں۔ یہ خبر میں نے سپیچ پراسیسنگ کے متعلقہ زمرے میں شئیر کی ہے۔ میرے خیال میں اس سوفٹویر کو اردو سپیچ پراسیسنگ کے لیے استعمال میں لانے پر بھی تحقیق کی جانی چاہیے۔
میری معلومات کے مطابق بنیادی طور پر یہ ایک پیش گوئی کا نظام تھا۔جس میں میں ہاکنگ دی گئی ایک لسٹ میں سے اگلا لفظ منتخب کرتا ہے۔ اس کا بنیادی خیال "تھیوری آف ایوری تھنگ" میں دیکھا جا سکتا ہے
 
Top