سبق سٹرنگ کانٹ چھانٹ (String Slice & Dice)

سٹرنگ کانٹ چھانٹ (String Slice & Dice)
سٹرنگ اشاریہ (String Indexing)
سٹرنگ کا پہلا اشاریہ 0 سے شروع ہوتا ہے(بائیں طرف سے) ، عموما تمام زبانوں میں یہی رواج ہے۔


+---+---+---+---+---+
|H|e|l|p|A|
|4|3|2|1|0|
|1- |2- |3-|4- |5-|

سٹرنگ کے اختتام سے بھی اشاریہ ہوتا ہے جو منفی ایک ( 1-) سے شروع ہو کر منفی کے حساب سے بڑھتا رہتا ہے۔
PHP:
word = "HelpA"

یہاں سٹرنگ کا اشاریہ 4 پر جو حرف ہے وہ پائتھون دکھائے گا۔
PHP:
>>> word[4]
'A'
 
سٹرنگ سلائسنگ (slicing)
ایک مفید کام جو سٹرنگ پر کیا جا سکتا ہے وہ دو اشاریوں کو ایک colon کی مدد سے دکھایا جا سکتا ہے۔ اسے slice notation کہتے ہیں۔
یعنی دو اشاریے بیچ ایک colon
[:]

پہلا اشاریہ شروعاتی پوزیشن کا بتاتا ہے اور دوسرا اشاریہ بتاتا ہے کہ کتنی مزید پوزیشن تک حروف کشید کرنے ہیں۔ سلائسنگ میں آخری اشاریہ کا حرف شامل نہیں کیا جاتا۔
PHP:
>>> word = "HelpA"
>>> word[0:2]
'He'
>>> word[2:4]
'lp'

اوپر والی مثالوں میں ایک دفعہ پہلی پوزیشن سے لے کر دو پوزیشن کے حروف کو کشید کر شائع کیا گیا ہے ۔
'He'

اور دوسری دفعہ تیسری پوزیشن سے چوتھی تک کے حروف کو کشید کیا گیا ہے۔
PHP:
>>> word[:2] # The first two characters
'He'

اگر پہلا اشاریہ کولن سے پہلے نہ لکھیں تو وہ 0 شمار ہوتا ہے یعنی اوپر والی مثال میں پہلی دو پوزیشن سے حروف کشید کیے گئے ہیں۔
PHP:
>>> word[2:] # Everything except the first two characters
'lpA'

اگر دوسرے اشاریے کی جگہ کچھ نہ دیا جائے تو یہ پہلے اشاریے سے لے کر پوری سٹرنگ کشید لی جاتی ہے۔ اوپر والی مثال میں دوسری پوزیشن سے لے کر پوری اسٹرنگ کے حروف کشیدکیے گئے ہیں۔
 
منفی اشاریے (Negative Indices)
اشاریے (indices) کی مقدار منفی عدد بھی ہو سکتی ہے اور اگر ایسا ہوتو پھر گنتی دائیں طرف سے شروع کی جاتی ہے یعنی اسٹرنگ کے اختتام سے۔
PHP:
>>> word = 'HelpA'
>>> word[-1]    # The last character
'A'
>>> word[-2]    # The last-but-one character
'p'
>>> word[-2:]    # The last two characters
'pA'
>>> word[:-2]    # Everything except the last two characters
'Hel'
 
Top