جاسمن

لائبریرین
اس کی جرأت کو عجب معجزہ کرتے دیکھا
دو بجے رات کے، سورج کو ابھرتے دیکھا
آفتاب اقبال شمیم
 

جاسمن

لائبریرین
اس کو سورج کا، ستاروں کا پیام آتاہے
خود اُجالے کو اُجالوں کا سلام آتا ہے
فیاض فاروقی
 

جاسمن

لائبریرین
کیوں نہ سورج کی تمازت کا بھرم رکھنے کو
نرم چھاؤں میں کڑی دھوپ ملالی جائے
علینا عترت
 

جاسمن

لائبریرین
ڈوبتے ڈوبتے سورج نے سیہ شب سے کہا
چاند اُبھرا بھی تو کیا،لختِ جگر اپنا ہے
 

جاسمن

لائبریرین
وہ لوگ جن کو دھوپ سے نفرت بلا کی تھی
نکلا نہ آفتاب تو چھاؤں سے چل بسے
اختر ملک
 

جاسمن

لائبریرین
یاس کی رات کٹی آس کا سورج چمکا
پھر بھی چمکے نہ کسی روز سویرے دل میں
عبدلروف عروج
 

جاسمن

لائبریرین
یہ سوچتے ہوئے سورج نے آنکھ جھپکائی
فصیل شب سے پرے کوئی انتظار میں ہے
ازور شیرازی
 
Top