سو لفظوں کی کہانی نمبر 5۔۔۔۔۔ مفاد پرستی

تاریخ: 26 فروری، 2016ء

vi050n.jpg

سو لفظوں کی کہانی نمبر 5
مفاد پرستی۔۔۔۔۔۔تحریر: سید انور محمود

بھٹو صاحب کی حکومت تھی، مفاد پرستی عام تھی
ایک صاحب نے اخبار کے ایڈیٹر کو ایک پرچہ دیا
اور کہا یہ خبر چھپوانی ہے
پرچے میں لکھا تھا، تابش دہلوی کو صدمہ
انکی خوشدامن صاحبہ کا انتقال ہوگیا
تابش دہلوی کی شاعری کے چار مجموعے شایع ہوچکے ہیں
تابش دہلوی اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ساتھ
پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگے ہیں
ایڈیٹر نے کہا جناب اس میں تو تین خبریں ہیں
پوچھا فائدہ کس میں ہے؟
ایڈیٹر نے کہا
پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی خبر میں
تابش دہلوی جھٹ سے بولے

تو پھر وہ ہی چھاپ دیں
 
Top