سو لفظوں کی کہانی نمبر 4 ۔۔۔۔۔ شعور

تاریخ: 25 فروری، 2016ء

vi050n.jpg

سو لفظوں کی کہانی نمبر 4
شعور ۔۔۔۔۔۔تحریر: سید انور محمود
آج عدالت میں خلاف معمول بہت رش ہے
پتہ لگا ایک بہت بڑئے ملزم کی حاضری ہے
عدالت کے پیشکار سے پوچھا ملزم پر الزام کیا ہے
ملزم لوگوں کوشعور کے نشہ کا عادی بنارہا ہے
حکومت نے ملزم پر بغاوت کا مقدمہ قائم کیا ہے
ملزم لوگوں کو کتابیں پڑھنے کی طرف راغب کرتا ہے
اورلکھنے والوں کو اکساتا ہے کہ
سولفظوں میں پوری بات کہہ دو
تاکہ زیادہ لوگ زیادہ باشعور ہوسکیں،
کافی لوگ اس پر عمل کررہے ہیں
اچانک عدالتی ہرکارے نے آواز لگائی
سو لفظوں کی کہانی کے خالق
ملزم مبشر علی زیدی حاضر ہو
 
آخری تدوین:
Top