سوچ

انسان بھی کتنا بے بس ہے نہ جب اکیلا بیٹھا ہو تو عجیب عجیب سوچوں کے انبار اسکے دماغ کو چاٹتے رہتے ہیں,,,,,,,,,,

کبھی تو پرانی یادوں کے غنچے آ کر مہکنے لگتے ہیں,تو کبھی پرانے دکھ آ کر دماغی نسوں کو ٹٹولنے لگتے ہیں,,,
,
کبھی سوچ آتی ہے جو میں چاہتا ہوں وہ کیوں نہیں ہوتا اور جو میں نہیں چاہتا وہ کیوں ہو جاتا ہے,,,
,
کبھی سوچ آتی ہے ,میں جو کرتا ہوں اس کا صلہ کیوں نہیں ملتا ,اور جو میں نے سوچا بھی نہ ہو اس کی سزا کیوں ملتی ہے,,,,,

کبھی سوچ آتی ہے کہ جو میں سوچتا ہوں کیا وہ صرف میں ہی سوچتا ہوں,یا وہ سوچ کسی اور کو بھی آتی ہے,,,,,,,؟؟؟

کبھی سوچتا ہے اگر میرے بس میں ہوتا تو میں یہ کر دیتا وہ کر دیتا .......

لیکن یاد رکھیں سوچ ,صرف سوچ ہوتی ہے ,جب تک آپ اپنی مثبت سوچوں کو عملی جامہ نہیں پہنائیں گے,تب تک وہ صرف ایک خالص سوچ ہی رہے گی ,,,,,

اس لیے مثبت سوچیں اور انہیں عملی زندگی پر نافذ کریں,

تا کہ لوگ آپ کی سوچ کی تکمیل کو دیکھتے ہوئے اپنی سوچوں کو ,اثبات کے پر لگا کر انہیں ,عمل کے بلند آسمانوں پر اڑان کے لیے چھوڑ دیں.......

‫#‏متجسس‬
 
Top