سوچنے کی بات

شہزاد وحید

محفلین
آج ایک مدت کے بعد میں اپنے میٹرک کے استاد سے ملا۔ باتوں باتوں میں ملکی حالات کی بات چھڑی تو میں نے اپنے سر سے پوچھا کہ سر کیا وجہ ہے کہ چین پاکستان کے بعد آزاد ہونے کے باوجود آج بہت آگے ہے۔ تو سر نے ایک ایسا خوبصورت جواب دیا کہ میں نے سوچا کہ سب کے ساتھ شیئر کروں۔

سر نے کہا بیٹا دیکھو، وہ نہ تو سنّی ہیں، نا وہابی، نا دیوبندی، نا شیعہ، وہ صرف بدھ مزہب ہیں، اور نہ وہ مسلم لیگی ہیں نا وہ پیپلز پارٹِین، وہ صرف چینی ہیں۔ بس یہی وجہ ہے ان کے ترقی یافتہ ہونے کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ جناب۔

یہ تو بہت پہلے کی بات ہے۔ ہمارے لکھاری لکھ گئے تھے :

چین میں کون بستا ہے - چینی
جاپان میں کون بستا ہے - جاپانی
ہندوستان میں کون بستا ہے - ہندوستانی

پاکستان میں پاکستانی بستے ہوں گے -

جی نہیں پاکستان میں سندھی، بلوچی، پنجابی اور پشتون بستے ہیں۔

لیکن یہ سب تو ہندوستان میں بھی بستے ہیں، پھر پاکستان کیوں بنایا؟

غلطی ہو گئی جناب آئندہ نہیں بنائیں گے۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ جناب۔

یہ تو بہت پہلے کی بات ہے۔ ہمارے لکھاری لکھ گئے تھے :

چین میں کون بستا ہے - چینی
جاپان میں کون بستا ہے - جاپانی
ہندوستان میں کون بستا ہے - ہندوستانی

پاکستان میں پاکستانی بستے ہوں گے -

جی نہیں پاکستان میں سندھی، بلوچی، پنجابی اور پشتون بستے ہیں۔

لیکن یہ سب تو ہندوستان میں بھی بستے ہیں، پھر پاکستان کیوں بنایا؟

غلطی ہو گئی جناب آئندہ نہیں بنائیں گے۔

یہ بات تو آپکو اس دھاگے میں لکھنی چاہیے تھی:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=19974
 
Top