سونے کے دوران فلم دیکھنا - منیب الف

منیب الف

محفلین
دوستو، یہ ایک سچی تحریر ہے، اور جتنی سچی ہے، اتنی ہی حیران کن بھی ہے!
شیئر کرنے کا مقصد ایک مثبت اور تعمیری گفتگو ہے۔
میں اکیلا تو کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا، لیکن مل جل کر شاید ہم کوئی سراغ لگا پائیں۔
ہوا کچھ یوں کہ میں ایک رات سو رہا تھا اور سونے کے دوران خواب دیکھنے لگا۔
خواب میں جو مناظر میں نے دیکھے، وہ بہت عجیب تھے۔
عجیب ان معنوں میں کہ ایسا کچھ میں نے کبھی دیکھا نہیں تھا۔
صبح جب اٹھا تو بہت حیران تھا کہ ایسے مناظر مجھے کیوں نظر آئے؟
دوستو، یہاں ایک بات واضح کر دوں۔
میرا مزاج کچھ ایسا ہے کہ اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔
زیادہ دوست نہیں بناتا، کہیں آتا جاتا نہیں، زیادہ خبریں نہیں سنتا، اخبار نہیں پڑھتا، ٹی وی، ڈرامے، فلمیں نہیں دیکھتا، موسیقی نہیں سنتا، چائے نہیں پیتا۔۔ بس کچھ ایسا ہی یک رنگ یا بےرنگ قسم کا آدمی ہوں۔
اس لیے میرے خواب بھی کچھ اتنے رنگ برنگے نہیں ہوتے:
کبھی کوئی باغ نظر آ جاتا ہے، کبھی پھول پودے، کبھی وے صورتیں جو کسی اور دیس بس گئی ہیں، اور بس۔
اس لیے ایسے عجیب مناظر دیکھنا میرے لیے حیران کن تھا۔
صبح جب اٹھا تو میں نے اس خواب کے مناظر گھر والوں کو سنائے۔
سنتے ہی میرا بھائی بولا کہ میں نے کل رات فلم دیکھی ہے۔
جو مناظر تم بتا رہے ہو، وہ ہو بہو فلم میں دکھائے گئے تھے۔
یہاں یہ واضح کر دوں کہ میرا بھائی کسی اور کمرے میں فلم دیکھ رہا تھا جبکہ میں کہیں اور سویا ہوا تھا۔
فلم کی آواز بھی میرے کانوں میں نہیں پڑ رہی تھی کیونکہ میرا بھائی ہیڈفون کا استعمال کر رہا تھا۔
خیر، بات آئی گئی ہو گئی اور میں اس واقعے کو کسی قسم کا اتفاق سمجھتے ہوئے بھول گیا۔
لیکن اب میری حیرت کی انتہا نہیں!
گزشتہ رات میں سویا تو پھر ایسے عجیب مناظر دیکھے جو کبھی سوچے بھی نہیں۔
میں نے دیکھا کہ مجھے افریقہ جیسے کسی صحرائی علاقے میں جاسوس بنا کر لے جایا جا رہا ہے۔
میں ہوائی جہاز میں سفر کر رہا ہوں اور ایک میرا ساتھی ہے۔
جہاز سے اترنے کے بعد ہم دونوں ایسی جگہ پہنچتے ہیں جہاں کوئی بہت بڑا تابوت پڑا ہوتا ہے۔
خواب میں میں سمجھ نہیں پا رہا کہ یہ تابوت ہے یا کوئی بڑا پتھر ہے اور کس لیے ہے؟
ایسا احساس ہے کہ جیسے اس کے ذریعے کسی قسم کی انرجی کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔
خیر، صبح اٹھ کر مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے یہ خواب گھر والوں کو سنایا۔
میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب میری بہن نے بتایا کہ یہ مناظر تو اس فلم کے ہیں جو وہ کل رات دیکھ رہی تھی۔
غالباً اس نے ٹام کروز کی نئی فلم دی ممی کا ذکر کیا۔
جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کہ میں فلمیں نہیں دیکھتا اور یہ فلم بھی میں نے نہیں دیکھی، اس کے باوجود اس کے مناظر کو خواب میں دیکھنا میرے لیے حیرانی کا باعث ہے۔
تو دوستو، جو سوال میرے ذہن میں اٹھ رہے ہیں، اور جن پر میں آپ کی رائے جاننا چاہوں گا، وہ یہ ہیں کہ:
  1. فلم دیکھنے کا خواب دیکھنے کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
  2. کیا میں جن خوابوں کو اپنا سمجھتا ہوں وہ کسی کے بھیجے گئے سگنل ہیں؟
  3. میرے دماغ نے فلم کے سگنل ہی کیوں کیچ کیے؟ لوگ جو خبریں، وغیرہ دیکھتے ہیں، اس کے کیوں نہیں؟
    (ویسے شاید اس کے بھی کر رہا ہو)
بہرحال خواب کی وادی یقیناً ایک پراسرار وادی ہے۔
شاید ہمارے نفسیات دان اور سائنسدان اس وادی کی پراسراریت کو اتنی گہرائی میں سمجھ نہیں پائے!
 

عرفان سعید

محفلین
میرا مزاج کچھ ایسا ہے کہ اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔
زیادہ دوست نہیں بناتا، کہیں آتا جاتا نہیں، زیادہ خبریں نہیں سنتا، اخبار نہیں پڑھتا، ٹی وی، ڈرامے، فلمیں نہیں دیکھتا، موسیقی نہیں سنتا، چائے نہیں پیتا۔۔ بس کچھ ایسا ہی یک رنگ یا بےرنگ قسم کا آدمی ہوں۔
دیکھتے نہیں یا دیکھ نہیں پاتے؟ کیونکہ نامکمل خواہشات خوابوں میں اکثر مکمل ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔

اگر یہ صورت ہے تو زیک کا تجویز کردہ حل بہترین ہے۔ اس کے بعد آپ کو رنگین خواب بھی آیا کریں گے۔
آپ کیلئے بہتر یہی ہے کہ جاگتے میں فلمیں دیکھنا شروع کریں تاکہ سوتے میں عام خواب ہی آئیں
 

عرفان سعید

محفلین
یہ جو عام خواب آتے ہیں، یہ عام ہی ہوتے ہیں؟ یا کوئی ان کے بھی سگنل بھیجتا ہے؟

آپ نے خود ہی تو بتایا
میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب میری بہن نے بتایا کہ یہ مناظر تو اس فلم کے ہیں جو وہ کل رات دیکھ رہی تھی۔
غالباً اس نے ٹام کروز کی نئی فلم دی ممی کا ذکر کیا۔

ساتھ والے کمرے سےبرقی مقناطیسی لہروں نے آپ کے دماغ کا بھی ضرور طواف کیا ہو گا
 

عرفان سعید

محفلین
یہ تو مائنارٹی رپورٹ والا چکر لگتا ہے

میں سوچ رہا ہوں کہ کیا اس تحریر کی بابت بھی کل کلاں اس سے ملتی جلتی تحریر پڑھنے کو ملے گی ؟:unsure:
کوئی مجھے جلدی سے زور کی چٹکی کاٹے۔
ذرا جلدی
اور جلدی
۔۔۔
۔۔۔
بس یہ چیک کرنا ہے کہ یہ میں خواب تو نہیں دیکھ رہا!
 
یہ جو عام خواب آتے ہیں، یہ عام ہی ہوتے ہیں؟ یا کوئی ان کے بھی سگنل بھیجتا ہے؟
آپ ایک بار 'منا بھائی ایم بی بی ایس' دیکھیے۔۔۔ اس میں منا بھائی نے اس سے ملتا جلتا ایک سوال کیا تھا۔ اب یاد نہیں کہ جواب کیا دیا گیا تھا۔
 

منیب الف

محفلین
نئی والی؟ پرانی نہیں دیکھی کیا؟
میں نے تو نئی، پرانی دونوں نہیں دیکھیں۔
عرفان سعید بھائی تجویز دے رہے ہیں کہ فلمیں دیکھنا شروع کروں لیکن مجھے کچھ خاص شوق نہیں۔
کوئی سپر ہٹ ہو جائے تو ضرور دیکھ لیتا ہوں۔
البتہ میرے بھائی نے 2018 کی نئی Tomb Raider دیکھی تھی جس کا میں نے لنک شامل کیا ہے۔
 
Top