سومنات کا مندر کس نے توڑا؟

راشد احمد

محفلین
اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو خواہشوں پر نہیں بلکہ آئین کے مطابق چلایا جائے گا۔احتساب بل میں کوئی رکاوٹ ہے اور نا ہی حکومت احتساب سے ڈرتی ہے بلکہ سب کو انتقام سے بچانا چاہتی ہے۔ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ احتساب بل میں حکومت کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں۔ حکومت احتساب کا ایسا قانون چاہتی ہے جس کی آڑ میں کسی کو انتقام کا نشانہ نا بنایا جا سکے ۔ وزیر قانون نے کہا وکلا کو حقوق ملنے چاہئیں ، دھکے نہیں۔ لاہور کے وکلا کو اکسانے کے الزامات پر وزیر قانون نے کہا کہ ان کا نام ظہیر الدین بابر اعوان ہے اور کل تخت لاہور ان پر یہ الزام بھی لگاسکتا ہے کہ سومنات کا مندر انہوں نے توڑا۔

حوالہ روزنامہ جنگ
سومنات کا مندر کس نے توڑا ظہیرالدین بابر نے یا سلطان محمود غزنوی نے؟
 

علی فاروقی

محفلین
“ڈاکٹر“ ظہیر الدین بابر اعوان ۔ اعوانوں کے لئے باعث شرمندگی۔

صرف اعوانوں کے لیے ؟؟؟ میرے بھائی پورے پاکستان کے لیے باعثِ شرمندگی، اور صرف بابر اعوان ہی نہیں۔۔۔۔،
ہر شاخ پہ اُلو بیٹھا ہے، انجامِ گلستاں کیا ہوگا
 

زینب

محفلین
ارے اپ سب کو صرف اس کے ““اعوان““ہونے ہے اعتراض ہے مجھے تو اس کے ““ظہیر الدین بابر ““ہونے پر بھی سخت تپ چڑھتی ہے
 
Top