سول انجینئرنگ کے حیرت انگیز مظاہر

یاز

محفلین
کھرا پنجاب میں نلکے سے نیچے بہنے والے پانی کو تھوڑا اکٹھا کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے تاکہ پیر وغیرہ دھوئے جا سکیں

صرف پاؤں؟ اس میں تو نہایا بھی جاتا تھا اور کپڑے بھی دھوئے جاتے تھے اور نہ جانے کیا کیا۔ :)

یہ تو پھر تیلاب ہوا۔ کھرے کی عموماً اونچائی ٹخنوں تک ہوتی تھی۔

جی میں اسی کی بات کر رہا ہوں، ہمارے گھر میں بھی تھا اتنا ہی اونچا اور کھرا ہی کہتے تھے۔ ضروری نہیں کہ اس میں پانی روکا ہی جائے۔ میرا سارا بچپن اس میں نہاتے گزرا، ایک نیکر پہن لیتے تھے اور اس میں نلکے کے نیچے بیٹھ جاتے تھے رمضان میں تو گھنٹوں بیٹھے ہی رہتے تھے۔ ہاں سرویوں میں والدہ زبردستی نہلاتی تھیں :)

کھُرا لفظ هماری طرف عمومی طور پر برتن وغیره دھونے کی جگه کے لیے مستعمل هے
ذیاده سے ذیاده 4/5 انچ گهرا

آپ سب احباب کی بات چیت کی روشنی میں ہم اس نتیجے پہ پہنچے ہیں کہ "کھرے" دو طرح کے ہوتے ہیں۔ کھرائے خورد اور کھرائے کلاں۔ اگر کھرا ٹخنوں تک یا اس سے کم گہرا ہے تو وہ خورد کہلائے گا، اور اگر اس سے زیادہ گہرا ہے تو کلاں۔
:heehee::heehee:
 

arifkarim

معطل
جی میں اسی کی بات کر رہا ہوں، ہمارے گھر میں بھی تھا اتنا ہی اونچا اور کھرا ہی کہتے تھے۔ ضروری نہیں کہ اس میں پانی روکا ہی جائے۔ :)
اصل میں کھرے سے نکاس آب کا نظام عموماً ایک چھوٹی سی نالی سے جڑتا ہے اسلئے وہاں پانی خود ہی کھڑا ہوجاتا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کهرا ایک اور بهی ہوتا ہےجسےاٹهایا جاتا ہے۔
اب ایک بار پهر میں جناب arifkarim صاحب مدظلہ العالی سے گزارش کروں گا کہ اس کهرے پر بهی اپنی ماہرانہ رائے سے نوازیں۔ شکریہ

کہیں یہ وہی کھرا تو نہیں ہے کہ جسے مجرم کے نقشِ قدم تلاش کرنے کے لئے اُٹھایا جاتا تھا۔

اس کے بارے میں تو ہم بھی کچھ کچھ جانتے ہیں کہ سسپنس ڈائجسٹ کے مشہور کردار انسپیکٹر صفدر حیات اکثر گاؤں وغیرہ میں تعینات ہوا کرتے تھے اور واردات کے اگلے روز آفیشل کھوجی کو بلوا کر کھرا اُٹھوایا یا نکلوایا کرتے تھے جو اُنہیں کسی نہ کسی طرح مجرم تک پہنچا دیتا تھا۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
آپ سب احباب کی بات چیت کی روشنی میں ہم اس نتیجے پہ پہنچے ہیں کہ "کھرے" دو طرح کے ہوتے ہیں۔ کھرائے خورد اور کھرائے کلاں۔ اگر کھرا ٹخنوں تک یا اس سے کم گہرا ہے تو وہ خورد کہلائے گا، اور اگر اس سے زیادہ گہرا ہے تو کلاں۔
:heehee::heehee:

تمام گواہوں کے بیانات اور ثبوتوں کی عدم موجودگی کے باعث یہ خاکسار اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ کھرے سے مراد ایک چھوٹی سی حوض ہے کہ جس میں نکاسی کی تنگی کے باعث پانی جمع ہو جاتا ہے اور یہ پانی چھوٹے موٹے کاموں کے لئے بارِ دگر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
ایک ایسے ہی شاندار شاہکار کا میں بھی اضافہ کردوں۔

file.jpeg
 

فہیم

لائبریرین
میں نے کئی بار مختلف جگہوں سے یو آر ایل لے کر ایڈٹ کیا پھر بھی تصویر غائب ہی رہی۔
اس لیے اب اسے سیو کرکے اور خود اپلوڈ کرکے لنک مار رہا ہوں۔

KI9J1o.jpeg
اس کا ایک فائدہ تو یہ ہے کہ باہر سے ہی پتہ چل جائے گا کہ استعمال میں ہے.
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ رہیں کچھ کھروں کی تصاویر، اب بتائیے اسے اردو میں یا دیگر زبانوں میں کیا کہتے ہیں :)

20110228_PBiro_Sindh-Shikarpur%20024_0.jpg

اچھا۔۔۔۔!

ایسا ہینڈ پمپ تو کسی زمانے میں ہمارے آبائی گھر میں بھی تھا اور اُس کے نیچے ایک چبوترا بھی تھا جس کے نیچے بیٹھ کر منہ ہاتھ، یا کپڑے وغیرہ دھوئے جاتے تھے۔ ہینڈ پمپ کو ہمارے ہاں برما کہا جاتا تھا۔

تاہم یہ اُن دنوں لگوایا گیا تھا جب واٹر سپلائی سے پانی میں کمی ہو گئی تھی۔ بعد میں جب واٹر سپلائی سے پانی وافر ملنے لگا تو یہ عدم استعمال کے باعث بے کار ہو گیا تھا۔
 
Top