سولر پینل مزید کتنے سستے ہو سکتے ہیں ؟

ابو ہاشم

محفلین
آج کل ہر جگہ سولر پینل پر گفتگو ہو رہی ہے ۔ پچھلے سال کی نسبت بہت سستے ہو چکے ہیں ۔ بہت سے لوگ گھروں پر سولر پینل لگوا چکے ہیں اور باقی اس بارے سوچ رہے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ کیا سولر پینل مزید سستے ہو سکتے ہیں اور اگر ہو سکتے ہیں تو کس حد تک ؟
کیا ابھی سولر پینل خرید لینے چاہیئیں یا کچھ عرصہ مزید سستے ہونے تک انتظار کر لیا جائے ۔
ہمارے قریب ایک صاحب جنکو این ٹائپ 580 واٹ کا ایک سولر پینل 41 روپے فی واٹ کے حساب سے ڈھائی تین ہفتے میں دے رہے ہیں پیسے پیشگی لے کر۔ اور اگر ابھی سولر پینل اٹھانے ہیں تو 45 روپے فی واٹ کے حساب سے بتا رہے ہیں ۔
5KVA والے اچھے انوٹر سنا ہے کہ بلیک میں بک رہے ہیں اور اس وجہ سے ان کی قیمت تین لاکھ پاکستانی روپے تک پہنچ چکی ہے ۔
واپڈا کی نیٹ میٹرنگ پالیسی بارے بھی بعض لوگ کہ رہے ہیں کہ شاید زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکے ۔
ان معاملات بارے جن کے پاس بھی معلومات ہوں وہ یہاں ضرور اشتراک کریں ۔
 
Top