سوشل بک مارکنگ کے ذریعے تشہیر کریں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آپ میں سے کئی دوست Digg, Reddit اور دوسری ایسی سوشل بک مارکنگ سروسز سے آگاہ ہوں گے جہاں یوزر انٹرنیٹ کے مختلف روابط پوسٹ کرتے ہیں اور ان پر تبصرے کرتے ہیں۔ ان سوشل بک مارکنگ سروسز کی بدولت ویب سائٹس کو کافی ٹریفک بھی مل جاتی ہے۔ میں نے فورم میں بھی موضوعات کو مختلف سوشل بک مارکنگ سروسز پر سبمٹ کرنے کا نظام شامل کیا ہے۔ اب آپ کو موضوعات کے ڈسپلے میں اوپر تھریڈ ٹولز میں ذیل کا تشہر کریں کا بٹن نظر آئے گا۔

social_bookmarking.jpg

اس پر کلک کرنے سے ذیل کی تصویر کے مطابق مینو ظاہر ہوگا:

bookmarking_menu.jpg

ان میں سے کسی آپشن کو کلک کرکے آپ اس تھریڈ کا ربط متعلقہ سائٹ پر سبمٹ کر سکیں گے۔ اس طرح نہ صرف آپ کے لیے ان روابط کو ترتیب دینا آسان ہو جائے گا بلکہ اس سے فورم کو بیک لنکس بھی فراہم ہو جائیں گے۔ :)

والسلام
 

MyOwn

محفلین
ایک اچھا آضافہ ہے جو کہ میں نے بھی سائٹ پر فورا کیا ہے- لیکن اس میں مسلہ یہ ہے کہ اردو کے بہت کم اراکین ان سائٹس کو استعمال کرتے ہیں۔ دیکھتے ہیں کیا نتائج نکلتے ہیں۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
MyOwn، ویب ماسٹرز کو فورم پر فیچرز شامل کرنےکے ساتھ ان فیچرز کا استعمال بھی by example سکھانا پڑتا ہے۔
 

نصیرحیدر

محفلین
بہت اچھے نبیل بھائی،میں نے تو پہلے بھی ایک ،دو آرٹیکل اور انڈیکس سٹیمبل اور ڈیل کیا تھا۔اب زیادہ آسانی ہو جائے گی۔جہاں تک ٹریفک کی بات ہے تو وہ یقیناً بہت تیزی سے بڑھے گی لیکن بوینس ریٹ bounce rate بھی بہت زیادہ بڑھے گا کیونکہ انگریزوں کو اردو سمجھ نہیں آتی ۔ُخیر کوئی مئسلہ نہیں آہستہ آہستہ ان سائٹس پر بھی اردو کا نیٹ‌ورک مستحکم ہو جائے گا۔
 
زبردست نبیل بھائی، خوشی اس بات کی ہے کہ اس میں Yahoo! My Web بھی شامل ہے جو میں اکثر استعمال کرتا رہتا ہوں۔ بہت شکریا!!!
 

دوست

محفلین
نبیل اس فیچر کو فورم پر کیسے شامل کیا جاتا ہے یا بلاگ پر کیسے شامل کیا جا سکتا ہے۔
پی ایچ پی بی بی کے لیے لازمًا کوئی موڈ‌ ہونا چاہیے۔
بلاگ کے لیے تھیم سے بھی کام چل جاتا ہے۔ میرے بلاگ کا تھیم دیکھا ہے آپ نے جب سنگل پوسٹ‌ ہو تو آر ایس ایس کی جگہ سوشل بک مارکنگ کا ربط آجاتا ہے۔
 

ہمسفر

محفلین
شکریہ نبیل بھائی میرے بہت کی کام کی چیز ہے بلکہ ہر نیٹ یوز کرنے والے دوست کے لئے اچھا اضافہ ہے
شکریہ
 
Top