سودی بنکاری عذاب الٰہی کے مترادف ہے

الف نظامی

لائبریرین
جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرعبدالغفار عمر نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے اس بیان کہ”اسلامی بینکاری کا نظام تیزی سے ترقی کررہا ہے اور اسلامی مالیات روایتی بینکاری کا متبادل بننے کو بالکل تیار ہے“ کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے امید کی ایک کرن قرار دیاہے ۔
انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ سودی بنکاری عذاب الہی کے مترادف ہے جس سے نجات حاصل کرنے کیلئے ہر دیندار شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔وطن عزیز آج جن بحرانوں، قدرتی آفات اور بے شمار مسائل کا شکار ہے اس سے نجات سمیت مہنگائی،بدامنی اور بیروزگاری کے خاتمے کا واحد حل اسلامی بینکاری نظام معیشت ہے کیونکہ اسلامی معیشت چوائس نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔اپنے خالق کے ہر حکم کو احسن طریقے سے بجا لانا مخلوق کا فرض ہے۔
 
آخری تدوین:
Top